counter easy hit

گھوٹکی: مغوی لڑکی کی بازیابی کیلئے آپریشن ، ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق

including a child

including a child

گھوٹکی کے علاقےآفتاب کالونی میں مسلح ملزمان نے اندھیر نگری مچا دی ، اندھا دھند فائرنگ نے دو افراد کی جان لے لی
گھوٹکی (یس اُردو) گھوٹکی میں مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن کے دوران ملزموں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ، ملزموں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔گھوٹکی کے علاقےآفتاب کالونی میں مسلح ملزمان نے اندھیر نگری مچا دی ، اندھا دھند فائرنگ نے دو افراد کی جان لے لی ۔شکار پورپولیس نے فضیلہ سرکی نامی لڑکی کی بازیابی کے لیے علاقے میں آپریشن کیا توملزموں نے اندھا دھند گولیاں برسانی شروع کر دیں ۔ ملزموں کی فائرنگ سے ایک بچہ اور ایک راہگیر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ پولیس نے تین خواتین کو حراست ميں لے لیا جس کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق شکار پور پولیس نے اطلاع دیے بغیر آپریشن کیا جس کی وجہ یہ سے واقعہ پیش آیا ۔