counter easy hit

پشاور میں گھریلو تنازع شہری نے جان بچانے کیلئے مسجد میں پناہ لے لی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

The domestic dispute in Peshawar took refuge in the mosque to save lifeپولیس کے مطابق پشاور کے علاقے شہید آباد میں مسجد کے اند ایک ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے دوران مسجد کی دیوار اور گیٹ پر بھی گولیاں لگیں۔ پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص اور ملزم آپس میں چچا زاد بھائی تھے اور دونوں کے درمیان کوئی گھریلو تنازع چلا آرہا تھا۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص نے جان بچانے کے لیے مسجد میں پناہ لی تھی۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔