yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈومیسٹک کرکٹ کو پھر تجربات کی بھٹی میں جھونک دیا گیا

MH Kazmi July 20, 2017July 20, 2017 1 min read
The Domestic Cricket was then dumped into the field of experiments
Share this:

لاہور: ڈومیسٹک کرکٹ کو پھر تجربات کی بھٹی میں جھونک دیاگیا، پی سی بی ڈرافٹ سسٹم  پر ریجنل کرکٹرز و ایسوسی ایشنز کی تشویش ختم کرنے کے بجائے وضاحتیںپیش کرنے لگا، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید نے منصوبہ درست ثابت کرنے کیلیے دلائل کی پٹاری کھول دی،سابق بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹیموں کو مضبوط بنانے کیلیے 12کھلاڑی سلیکٹرز کے تیار کردہ پول سے لینے کا فیصلہ کیا،دستیاب باصلاحیت پلیئرز کی فٹنس اور تکنیک بہتر بنانے کیلیے کام کرینگے۔

The Domestic Cricket was then dumped into the field of experiments
The Domestic Cricket was then dumped into the field of experiments

معیاری پچز کی تیاری اورآئندہ انٹرنیشنل مصروفیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈیوک بال استعمال کرنے کا قدم اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے تباہ کن پلان بنایا جا چکا ہے، فرسٹ کلاس کرکٹ کی 16میں سے 8ریجنل ٹیموں کو منتخب کرنے کیلیے وضع کردہ نئے طریقہ کار کے تحت ہر 20رکنی اسکواڈ میں12کرکٹرز کو پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹ سسٹم سے شامل کیا جائیگا، صرف 8کھلاڑی ریجن سے براہ راست منتخب ہونگے، یوں علاقائی ٹیموں میں ملحقہ شہروں، قصبوں اور دیہات کے بجائے مستعار لیے گئے کھلاڑیوں کی نمائندگی زیادہ ہوگی،لاہوراورکراچی کی ٹیم میں پورے ریجن سے 8پلیئرز ہی براہ راست جگہ بنانے کا موقع پائینگے،دیگر انتظار کی کوفت سے گزرتے رہیں گے۔

بڑے شہروں کے کرکٹرز میں مواقع کم ہونے کے سبب تشویش کی زیادہ لہر پائی جاتی ہے،ذرائع کے مطابق کئی ریجنل صدور اور کوچز بھی اس پالیسی پر خوش نہیں، مگر پی سی بی نے تحفظات دورکرنے کے بجائے ہمیشہ کی طرح نئے فارمولے کو بھی درست ثابت کرنے کیلیے وضاحتیں پیش کرنا شروع کردی ہیں، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید نے منصوبے کو درست ثابت کرنے کیلیے دلائل کی پٹاری کھول دی،پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کا ایک انٹرویو جاری کیا گیا جسے انھیں بورڈ میں واپس لانے والے نجم سیٹھی نے بھی ری ٹویٹ کر کے لوگوں کو نیا سسٹم ’’سمجھنے‘‘ کی تلقین کر دی، سابق ٹیسٹ بیٹسمین نے کہا کہ عام رائے یہی ہے کہ ریجنل ٹیمیں کمزور ہوتی ہیں۔

ان کو مضبوط بنانے کیلیے یہ تجویز سامنے آئی کہ سلیکٹرز ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کے گریڈ ٹو کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کریں، ریجن کا سربراہ، کوچ اور ایک قومی سلیکٹر مل کر 12کھلاڑیوں کا انتخاب کریں، دیگر 8اضلاع سے منتخب کیے جائیں، علاقائی کرکٹرز کے نظر انداز ہونے کا پہلو نظر انداز کرتے ہوئے ہارون رشید نے دعویٰ کیا کہ 320 پلیئرز کے پول سے قومی ٹیموں کو نیا ٹیلنٹ میسر آسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ منتخب کھلاڑی باصلاحیت ہوں تو اسکواڈز کے کوچز ان کی فٹنس اور تکنیک بہتر بنانے پر زیادہ موثر انداز میں کام کرسکتے ہیں، 6ماہ کے بجائے ایک سال کا سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر پلیئرز خود کو فٹ اور مہارت بہتر بنانے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کرینگے۔

انھیں فکر ہوگی کہ کارکردگی بہتر نہ ہونے پر آئندہ معاہدہ نہیں ملے گا،مالی آسودگی بھی حاصل ہوگی۔ ہارون رشید نے کہا کہ انڈر19کرکٹرز کو شامل کرنے کی پابندی ختم کرتے ہوئے ان کیلیے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کے دروازے کھول رہے ہیں،ہر 20رکنی اسکواڈ میں ایک یا 2جونیئرز ہونگے، ملکی سطح کے میچز کیلیے معیاری پچز کی تیاری کا پلان بنایا گیا ہے، 6سے 7انچ کھدائی کرتے ہوئے نئے ٹریک تیار اور ڈریسنگ روم بھی بہتر کیے جائینگے۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف یواے ای میں سیریز کے بعد پاکستان کا اہم ترین ٹور انگلینڈ کا ہے۔

آئندہ انٹرنیشنل مصروفیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیوک بال استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،عمدہ اسٹرائیک ریٹ والے بیٹسمین اور بہتربولرز سامنے آئینگے تو قومی ٹیموں کو اچھی کھیپ میسر آجائیگی۔یاد رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے چھیڑ چھاڑ کوئی نئی بات نہیں، ماضی میں بھی ہر نیا تجربہ کرتے ہوئے یہی دعوی کیا گیا کہ اس سے بہتر سسٹم نہیں لایا جا سکتا تھا،ناکامی پر نئے فارمیٹ کے شاندار ہونے کا ڈھنڈورا بھی پیٹنا شروع کردیا جاتا،ان تجربات کے پیش کاروں میں ہارون رشید بھی کسی نہ کسی حیثیت سے شامل رہے ہیں،اب انھوں نے ریجنز میں ڈرافٹ سسٹم کی بھی بھرپور وکالت شروع کردی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sharjeel and Khalid acknowledge some allegations, PCB lawyer
Previous Post شرجیل اور خالد نے چند الزامات تسلیم کرلیے، وکیل پی سی بی
Next Post کیمپ میں پریکٹس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی جاری
Practice video recording continues at the camp

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.