counter easy hit

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دومیزائلوں کے تجربے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

The DGISPR hid the reality of the experience of Domiziles

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ اور بری فوج کی طرح پاکستان کی بحریہ بھی بھارت کے کس بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ گذشتہ رات پاکستان نے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرکے بھارت کے ہوش اڑا دیے، عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ “حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا جو سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جس کے بعد آج پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔غزنوی میزائل کا رات کے وقت کامیاب تجربہ کیا گیا۔۔غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔قوم کو یہ خوشخبری ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے خوف کھانے والے بھارت کو بھی خبردار کر دیا گیا ہے۔ دو میزائل تجربوں کے بعد DGISPR ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔چونکہ بھارت خود اس بات کا اعتراف کر چکا ہے کہ پاک فوج کا ادارہ آئی ایس پی آر بہت مضبوط ہے اور ہمیں پاک فوج کے بجائے اصل خطرہ بھی انہی سے ہے۔ٹویٹر پر صارفین نے آصف غفور کی تصاویر ٹویٹ کی ہیں اور پاک فوج کے حق میں بھی کئی ٹویٹس کیے۔ایک صارف نے کہا کہ میزائل تجربہ کرنے کے لیے یہ ایک بہترین وقت تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آئی ایس پی آرمیں یوم دفاع وشہداکے حوالے سے کانفرنس کانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھرسے سول وفوجی حکام کی شرکت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرشہیدکے گھرجانے کاسلسلہ جاری رکھاجائےگا، گزشتہ سال بہت اچھاردعمل رہااورہرشہیدکویادکیاگیا،میجرجنرل آصف غفورکا کہناتھا کہ اس سال بھی ہرشہیدکے گھرپہنچیں گے،عوام سے درخواست ہے وہ شہداکے ورثاس ے ملیں اور ان شکریہ اداکریں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گلی گلی،محلے محلے میں شہداکی تصاویرآویزاں کی جائیں،عظیم قومیں اپنے شہداکویادرکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی “کشمیر بنے گاپاکستان”تقریبات کاحصہ ہوگا۔میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ،یوم دفاع وشہداکی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، جی ایچ کیومیں تقریب شام کے بجائے دن کے وقت ہوگی جس میں صرف شہداکے ورثااورغازی شرکت کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یادگارشہداپرحاضری دیں گے اورپھول چڑھائیں گے،آرمی چیف شہداکے ورثااورغازیوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فارمیشن اورشہرشہرتقریبات ہوں گی، یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی “کشمیر بنے گاپاکستان”تقریبات کاحصہ ہوگا،عوامی مقامات پرشہداکی تصاویرآویزاں کی جائیں گی ،عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے، میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ”کشمیرآور”کے سلسلے میں بھی بات چیت جاری ہے،دوپہر 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے ،12 بجے قومی اورکشمیرکاترانہ بجایاجائےگا،پوری قوم اپنے اپنے علاقے اورکام کی جگہ اکٹھی ہوگی ،اس سلسلے میں نوجوانوں بالخصوص طلباسے شرکت کی اپیل کی گئی جس میں کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کااظہارکیاجائے گا، قومی ہیرو، شوبزاور میڈیانمائندے بھرپورشرکت کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website