counter easy hit

دودھ فروشوں اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا تشویشناک نتیجہ آ گیا

Negotiations between the milk producers and the government came to a gruesome conclusion

کراچی(ویب ڈیسک)حکومت سندھ دودھ فروشوں کے سامنے بے بس ہوگئی، دودھ فروش تاحال من مانی قیمتوں پر دودھ فروخت کررہے ہیں ، کمشنر کراچی کی جانب سےشکایات کے ازالے کے لئے ضلعی سطح جو نمبر جاری کئے تھے ان نمبروں پر کو ئی شکایت سننا والا نہیں ہے، اس سلسلے میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا موقف ہے کہ اگر شکایت کے فون پر شکایت نہ ہوسکے تو عوام مجھے فیس بک اور ٹوئٹر پر شکایات کریں جس کا فورا ازالہ ہوگا، کمشنر کراچی کے ترجمان سے جب معلوم کیا کہ شکایاتی نمبر پر تین روز میں صارفین کی کتنی شکایات موصول ہوئیں ، انہوں نے اس سلسلے میں لاعلمی ظاہر کی،تفصیلات کے مطابق سندھ میں کوالٹی کنٹرول کرنے کے لئے کئی ادارے ہیں ، سندھ فوڈ اتھارٹی ، بلدیہ اعظمی کراچی ،پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ، ڈائر یکٹر جنرل آف پرائسز اور مقامی انتظامیہ شامل ہے ، لیکن قیمت پر عملدرآمد کرانے کے لئے کوئی محکمہ نہیں ہے کیونکہ حکومت سندھ دودھ فروشوں کے سامنے بے بس ہوگئی، دودھ فروش تاحال من مانی قیمتوں پر دودھ فروخت کررہے ہیں ، کمشنر کراچی کی جانب سےشکایات کے ازالے کے لئے ضلعی سطح جو نمبر جاری کئے تھے ان نمبروں پر کو ئی شکایت سننا والا نہیں ہےجبکہ کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے در میان پر کریک ڈاون سے پولیس کا بھتہ شروع ہوگیا ہے ، سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر ہے لیکندوکاندار 110روپے فی لیٹر فروخت کررہے ہیں ، جس پر علاقہ پولیس کچھ نہیں کررہی اور خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے دودھ کی قیمت میں دودھ فروشوں نے اضافہ کیا ہے ، جبکہ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کی صورتحال اور شہر میں کچرے کی صورتحال اور اب محرم الحرام کے حوالےسے انتظامیہ کی توجہ دودھ سے ہٹ چکی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website