counter easy hit

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئےاربوں روپےمختص کئےگئے ،شہباز شریف

The development of backward areas

The development of backward areas

لاہور…….پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلئےاربوں روپےمختص کئےگئے ہیں۔عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،میٹرو ٹرین منصوبہ چینی حکومت کاپاکستانی عوام کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،محمد شہباز شریف کاکہنا تھا کہ خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کا کوٹہ10 فیصدزیادہ رکھاگیاہےاورصاف پانی پراجیکٹ کےتحت بھی جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نےکہاکہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبہ عوام کو جلد معیاری ٹرانسپورٹ مہیاکر