yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وزیراعظم کے اثاثوں میں کمی جبکہ عمران خان کے پاس گاڑی نہیں، الیکشن کمیشن

MH Kazmi June 15, 2017 1 min read
The decline in assets of PM while Imran Khan did not have a car, EC
Share this:

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2016 کے مالی گوشوارے جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عمران خان کے زیر استعمال کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔

The decline in assets of PM while Imran Khan did not have a car, EC
The decline in assets of PM while Imran Khan did not have a car, EC

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے 2016 کے مالی گوشواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ایک ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں جس میں وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز کی جانب سے بیرون ملک سے بھیجے گئے 23 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں اور انہوں نے جاتی عمرہ رائیونڈ کی جائیداد کی قیمت 40 لاکھ روپے جب کہ اپرمال لاہور میں جائیداد کی قیمت 25 کروڑ روپے ظاہر کی۔  وزیراعظم کے پاس 70 لاکھ روپے کا فرنیچر اور 50 لاکھ روپے کے جانور اور پرندے بھی ہیں وہ 3 گاڑیوں اور 2 ٹریکٹرز کے بھی مالک ہیں جب انہوں نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے زیورات کی مالیت 15 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

الیکشن کی رپورٹ کے مطابق عمران خان  1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جب کہ انہوں نے بیرون ملک کوئی اثاثہ ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان نے بنی گالہ اراضی کی موجودہ مالیت 75 کروڑ روپے اور اس اراضی کو تحفہ ظاہر کیا ہے،  خان ہاؤس بنی گالہ میں دفتر کی مالیت 59 لاکھ اور بنی گالہ کے گرد باؤنڈی وال کی مالیت 69 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ عمران خان کو زمان پارک لاہور میں ایک گھر وراثت میں بھی ملا ہے جس کی مالیت 29 کروڑ 60 لاکھ ررپے ظاہر کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 4 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے ان کے پاس 6 لاکھ کا فرنیچر اور 2 لاکھ روپے مالیت کی 4 بکریاں بھی ہیں ان کے زیر استعمال میں ذاتی کوئی گاڑی نہیں جو گاڑی ان کے پاس تھی وہ انہوں نے گزشتہ برس فروخت کردی تھی۔

وزیراعظم کے بھتیجے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد ہے جب کہ نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر ایک کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کو 60 لاکھ روپے مالیت کی متحدہ عرب امارات سے ملنے والی گاڑی اور سعودی عرب میں اپنی گاڑی فروخت کرکے 20 لاکھ روپے مالیت ظاہر کی ہے۔ جب کہ مریم نواز کے اثاثوں کی مزید تفصیلات کا زکر نہیں ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی 50 کروڑروپے سے زائد، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 19 کروڑ روپے سے زائد، سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد، شیخ رشید 4 کروڑ 75 لاکھ روپے، خورشید شاہ 3 کروڑ روپے سے زائد جب کہ مولانا فضل الرحمان 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین 78 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور انہوں نے اپنے گوشواروں میں ہیلی کاپٹر اور جہاز کا ذکر نہیں کیا تاہم اپنے زیر استعمال 5 گاڑیاں ظاہر کی ہیں۔ وزیرخزانہ اسحٰق ڈار 58 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جس میں انہوں نے 23 ہزار 825 روپے کا اسلحہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم ان کی تفصیلات میں بیرون ملک وہ کسی جائیداد کے مالک نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The second semi-final will be competitor between India, Bangladesh Today
Previous Post دوسرا سیمی فائنل: بھارت، بنگلادیش آج مدمقابل ہوں گے
Next Post میری حکومت اور خاندان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا، وزیراعظم
My Government and family has presented itself for accountability, Prime Minister

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.