counter easy hit

“ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ اٹل، بات ٹکٹ کی نہیں، اصولوں کی ہے”

لاہور: ن لیگ کے باغی رہنماء زعیم قادری اپنے موقف پر قائم ہیں، زعیم قادری نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ قیادت نے رابطہ نہیں کیا، معاملہ ٹکٹ ملنے کا نہیں، اصول پر اٹل فیصلہ کیا، پارلیمانی بورڈ نے کارکنوں سے بہت ناانصافی کی، ارکان نے اپنے رشتہ داروں کو نامزد کر دیا۔ سابق صوبائی وزیر اور ن لیگ کے باغی رہنماء زعیم قادری نے دنیا نیوز سے "The decision to leave the N League has come, not the tickets, the rules are"گفتگو میں کہا ہے کہ ابھی تک قیادت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میرا فیصلہ اٹل ہے، بات ایک ٹکٹ کی نہیں، بات یہاں اصولوں کی ہیں، میں پارٹی کارکن تھا، اور ہوں۔ ن لیگ کے باغی رہنماء نے کہا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نے کارکنوں کیساتھ بہت ناانصافی کی ہے، کچھ نظریاتی دوستوں نے رابطے کئے ، نام بتانا ضروری سمجھتا ، پارلیمانی بورڈ کے اراکین اپنے تمام رشتہ داروں کو ٹکٹیں دلوانے میں کامیاب ہوئے۔