counter easy hit

بھارتی فلموں پر پابندی کا فیصلہ تاخیر سے ہوا، سعود

The decision to delay the ban on Indian films, Saud

The decision to delay the ban on Indian films, Saud

کراچی: اداکار سعود نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ بہت تاخیر سے ہوا اس دوران پاکستانی فلموں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔

اب ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ ہم پاکستان میں اچھی اور معیاری فلم بناکر پاکستانی فلموں کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے علاوہ انڈسٹری کو ہونیوالے نقصان کا ازالہ کرسکتے ہیں، یہ بات انھوں نے ’’ایکسپریس ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

اداکار سعودنے مزید کہا کہ سنیما انڈسٹری کو بہت سے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا لیکن جلد پاکستانی فلمیں ان سنیماؤں کو نقصان سے بچانے کے لیے اہم ثابت ہوں گی پاکستانی فلم بین اپنے ملک کی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں جدید ٹیکنالوجی اور معیاری اسکرپٹ پر توجہ دینی ہوگی۔

ہمارے پاس وسائل کی کمی ضرور ہے لیکن بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو عالمی معیار کا کام کرناجانتا ہے، ٹیلی ویژن ڈراموں کی شاندار کامیابی کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی کہ ہم نے ہمیشہ اچھاکام کیا ہے اور فلم کے شعبہ میں بھی بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website