counter easy hit

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پر ڈیڈ لاک برقرار۔۔ رانا ثنا اللہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ معاملہ مزید بگڑ گیا

اہور;مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اورمحمودالرشیدکی آج ملاقات کاامکان نہیں اور رات 12بجے کے بعد نگراں وزیراعلی پنجاب The deadline was maintained on the Chief Minister of Punjab. Rana Sanaullah revealed that the matter worsenedکا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوریفرہوجائےگا لیکن شایدمعاملہ الیکشن کمیشن میں چلاجائے۔میڈیا سے گفتگو میں راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورمحمودالرشیدکے درمیان اب تک کوئی ملاقات شیڈول نہیں اور نہ ہی اس کاآج کوئی امکان ہے،

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن اتفاق رائے کے بعد پیچھے ہٹ گئی،ان کا مزید کہنا تھا کہ رات 12بجے کے بعد نگراں وزیراعلی پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوریفرہوجائےگا،دونوں رہنماؤں کے درمیان آئینی طورپرمشاورت ہوچکی جو ناکام رہی۔جبکہ دوسری جانب سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناموں پرمشاورت کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے دریافت کیا کہ آج ان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات طے ہے یا نہیں،اس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے محمود رشید سے ایک گھنٹے کا وقت مانگ لیا ہے۔واضح رہے کہ اگر آج وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور سابق اپوزیشن لیڈر میں ملاقات نہ ہوئی تو نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلے گا۔جبکہ دوسری جانب کوئٹہ میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا،جس پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلے جانے کا امکان ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اورقائدحزب اختلاف عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان5ملاقاتیں ہوئیں جو بے نتیجہ ثابت ہوئیں، نگراں وزیراعلیٰ کیلئے حکومت کی جانب سے4اوراپوزیشن کی جانب سے3نام پیش کئے گئے، وزیراعلیٰ نے پرنس احمد، علاؤالدین مری،کامران مرتضیٰ،حسین بخش بنگلزئی جبکہ اپوزیشن لیڈرکی جانب سے اشرف جہانگیر، اسلم بھوتانی،علی احمدکردکے نام پیش کئے گئے ،میرعبدالقدوس بزنجو،عبدالرحیم زیارتوال میں پانچویں ملاقات گزشتہ رات ہوئی تھی وہ بے نتیجہ رہی ،تاہم وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈرنے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ایک ایک نیانام تجویزکردیا،نگراں وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق کیلئے عبدالقدوس بزنجواورعبدالرحیم زیارتوال میں آج چھٹی ملاقات کا امکان ہے ،اگر نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر آج اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلاجائےگا۔