yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

’’ خطرہ ابھی ٹلا نہیں! بھارت ابھی بھی کراچی اور بہاؤلپور میں ۔۔

Web Editor March 4, 2019 1 min read
"The danger is not tired now! India still in Karachi and Bahawalpur.
Share this:

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل اور ہندوستان مل کر پاکستان پر جو حملہ کرنا چاہ رہے تھے پاکستان کو اس کی انٹیلی جنس موصول ہو گئی تھیں اور اسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے جبکہ ایک میزائل حملہ بھی بھارت کرنے والا تھا اسے بھی پاکستان نے روک دیا ہے اور ساتھ اس منصوبے کو بین الاقوامی طاقتوں کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے سب کو بتا دیا ہے۔ جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پائلٹ کو رہا کرنے سے صورتحال تبدیل ہوگئی تھی اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کو بڑی سپورٹ ملی ہے، اعلیٰ حکومتی ذرائع کا خیال ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم ہو گئی ہے تاہم ابھی دو شہر بہاولپور اور کراچی دشمن کے ٹارگٹ پر ہیں، ممکن ہے کہ دشمن ان شہروں میں کوئی دہشتگرد حملہ کروا ئے اور یہ معلومات دو ست ممالک کے ساتھ شیئر بھی کر دی گئی ہیں۔ حامد میر کا کہناتھا کہ اس ساری صورتحال میں سعودی عرب اور ترکی کا اہم کردار تھا لیکن کشیدگی کو کم کرنے کیلئے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے بھی بڑ ا کردار ادا کیا۔ دو ست ممالک اور انٹر نیشنل پلیئرز پاکستان کو کہہ رہے ہیں کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کریں اور پاکستان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ایکشن سے ثابت کیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے عملی ثبوت بھی دیدیا ہے تاہم اب مودی کو بھی ایسا ہی اقدام کرنے کی ضرورت ہے ۔خیال رہے کہ بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا اور بھارت کی اس کوشش میں اس کے ساتھ اسرائیل کے علاوہ ایک اور ملک بھی شامل تھا۔ پاکستان نے حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہونے کی وجہ سے ہی ائیراسپیس بند کر دی تھی۔ بھارت نے راجھستان سے پاکستان پر خطرناک حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ بھارت کا پاکستان کے چھ ،سات ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تیاری کا علم ہوا تو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائےگا۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بھارت اور اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا گی۔ جبکہ بھارت کےدوممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پرناکام بنائےگئے۔ پاکستان نےدوست ملکوں کے ذریعے بھارت کو پیغام پہنچا یا تھا، پاکستان نے پیغام دیا اگر حملہ تو ہمارا جواب تین گنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ بالاکوٹ میں بھارتی دراندای کے بعد پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ اگلے روز دوبارہ دراندازی کی صورت میں بھارت کو واضح اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاکستان نےبھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے اور بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا اعلان کیا اور ان کے اس اعلان کو عالمی سطح پر خوب سراہا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی کوشش ہے کہ پاکستان اسرائیل سے بات کرے ، اسرائیل کا مقصد پاکستان میں ایٹمی اثاثوں کو نقصان پہنچانا تھا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو دیکھتے ہوئے کسی صورت اسرائیل سے بات نہیں کی جا سکتی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پلوامہ حملے کا جو ڈوزئیر پاکستان کو دیا اس میں کوئی قابل عمل شواہد نہیں ہیں۔ اس حوالے مزید اطلاعات بھی موصول ہوئیں جن کے مطابق بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔بھارت کوپیغام دیا گیا کہ پاکستان پر میزائل حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔پاکستان کو بھارت کے میزائل حملے کی تیاری کی انٹیلی جنس اطلاع بھی مل گئی تھی۔دشمن بھارت کے ٹارگٹ پر بہاولپور اور کراچی تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ممکنہ ٹارگٹ سے متعلق دوست ممالک سے معلومات شئیر کی جا چکی ہیں۔ پاکستان نے دوست ملکوں اور عالمی طاقتوں کو بتایا ہے کہ بھارت سے امن چاہتے ہیں۔ پاکستان نےبھارتی منصوبےکے پیش نظرجواب سےعالمی کرداروں کوبھی بتادیا۔پاکستان کی طرف سےپیغام پربھارت کی جانب سےحملےکامنصوبہ ختم کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق دنیا کی اہم شخصیات پاکستان اوربھارت سےرابطے میں ہیں،پاکستان اور بھارت کے مابین براہ راست رابطہ نہیں ہے۔پاکستان اور بھارت کی سکیورٹی ایجنسیز کا رابطہ برقرار ہے۔پاکستان اور بھارت کی سکیورٹی ایجنسیزکے درمیان رابطہ27 اور28 فروری کی شب بھی ہوا۔ ذرائع کےمطابق اس وقت کشیدگی کی سطح پہلے جیسی نہیں ہے۔کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب،ترکی اور امریکہ نے کردار ادا کیا۔برطانوی وزیراعظم نےبھی کشیدگی میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔تمام دوست ملکوں نے بھارت کوکشیدگی کم کرنے کو کہہ دیا ہے۔ پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ پوری طرح تیار اور چوکس ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان مختلف تنظیموں کو غیر مسلح کر کے قومی دھارے میں لانے کا فیصلہ بھی کر چکا ہے۔کالعدم تنظیموں کےمدارس کوسرکاری کنٹرول میں لیاجائےگا۔ مدارس میں پڑھنےوالے طلبا اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
It was a time to press a single air purifier that India's entire Brigade Head Quarter would be completely destroyed
Previous Post پاک فضائیہ کے ایک بٹن دبانے کی دیر تھی کہ بھارت کا پورا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر مکمل تباہ ہوجاتا
Next Post پاک فوج کے جوانوں کیلئے دھماکہ خیز اعلان کردیا گیا
Explosive announcement for Pak Army personnel

Related Posts

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

August 16, 2026
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.