counter easy hit

سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے، وزیراعظم نواز شریف

The CPEC is planning to change the destiny of the region, Prime Minister Nawaz Sharif

The CPEC is planning to change the destiny of the region, Prime Minister Nawaz Sharif

گوادر: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ آج حقیقت کا روپ دھار رہا ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے۔

گوادر پورٹ کو فعال کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس تاریخی دن سے خطاب کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، وہ منصوبہ جو 2 سال پہلے شروع ہوا تھا آج حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک سڑک وژن کا آغاز ہے جب کہ گوادر اقتصادی راہداری منصوے کے سر کا تاج ہے، سی پیک سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اور گوارد بندر گاہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ربط پیدا کرے گی۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت صنعتی زون بھی بنیں گے جس سے سرمایہ کاری اور روز گار کے ہزاروں مواقع میسر آئیں گے، سی پیک سے خطے کی بہت بڑی آبادی کو فائدہ پہنچے گا، زور گار کے ہزاروں مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے ایف ڈبلیو او کی محنت سے سڑکوں کا مربوط نظام قائم ہوا، سی پیک کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے دوران ایف ڈبلیو او کے 40 اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی جنہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آرمی جنرل راحیل شریف نے منصوبے میں ذاتی طور پر دلچسپی لی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور پاک بحریہ نےبھی سی پیک منصوبے کے لئے سمندری راستے کو محفوظ بنانے کے لئے بہترین کام کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website