counter easy hit

امریکی فوج کے بھگوڑے برگڈال کا کورٹ مارشل ہو گا

The court martial of US Army

The court martial of US Army

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ پانچ برس تک طالبان کی قید میں رہنے والے سارجنٹ بو برگڈال کو فوج سے منحرف ہونے سمیت دیگر الزامات کے تحت جنرل کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
واشنگٹن (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق فوجی عدالت کے جنرل رابرٹ ابرامز نے سارجنٹ برگڈال کے مقدمے کو کم سزا دینے کا اختیار رکھنے والی عدالت میں چلانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا ۔ گزشتہ روز امریکی فوج نے کہا ہے کہ سارجنٹ برگڈال پر اہم یا مشکل ڈیوٹی کی وجہ سے فوج سے بھگوڑا ہونے اور دشمن کے سامنے غلط رویے کا مظاہرہ کر کے اپنی کمانڈ یا یونٹ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا ۔ جنرل کورٹ مارشل کی صورت میں مجرم ثابت ہونے پر سارجنٹ برگڈال کو عمر قید ہو سکتی ہے ۔ برگڈال کے وکیل یوجین فیڈل نے امید ظاہر کی کہ مقدمہ اس رخ پر نہیں جائے گا اور برگڈال پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ ابتدائی سماعت میں پیش کیے گئے ثبوتوں سے مطابقت نہیں رکھتے ۔