counter easy hit

ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہو گئی، صدر ممنون

صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی بن قاسم میں فوجی فرٹیلائزر کول پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔منصوبے سے 118میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگئی، انہوں نےکہا کہ ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہوگئی ،اب ترقی کاعمل تیزہوگا،بجلی سےکراچی کی شہری آبادی بھی فائدہ اٹھاسکے گی۔

The country has begun full production of electricity, President Mamnoon

The country has begun full production of electricity, President Mamnoon

بن قاسم کراچی میں پاکستان کے پہلے کوئلے سے 118 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والےفوجی فرٹیلائزر کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ توانائی کے بحران پر ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی، اگر کالا باغ ڈیم متنازع ہوگیا تھا تو اس کا متبادل ڈھونڈنا چاہیے تھا ۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں جو خرابی ہونا تھی وہ ہوچکی اب ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ سی پیک کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ آئندہ سال تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے کراچی ،فاٹا اور بلوچستان میں 95 فیصد نتائج حاصل ہوئے۔ 100 فیصد تک کامیابی حاصل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر عمر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website