counter easy hit

جو کام اداروں کے کرنے کا تھا وہ کمیشن نے کیا، سپریم کورٹ

سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس میں جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دئیے ہیں کہ جو کام اداروں کے کرنے کا تھا وہ کمیشن نے کیا،اداروں اورحکومتوں کےکام اگرجج کریں گےتو پیچھے کیارہ گیا۔

Jo kaam idaron ke kernay ka tha wo commission ne kia, Supreme court

Jo kaam idaron ke kernay ka tha wo commission ne kia, Supreme court

اس کیس کی سماعت میں شرمائیں گے نہیں۔ وزیرداخلہ کےاعتراضات پربارکونسل کو جواب اور وزیرداخلہ کے وکیل کو رپورٹ کی تیاری میں استعمال مواد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے وزیر داخلہ کے وکیل مخدوم علی خان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کوکمیشن کی اتھارٹی پر اعتراض ہے ؟ مخدوم علی خان نے جواب دیا بالکل نہیں کچھ آبزرویشن پر اعتراضات ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیےاداروں اورحکومتوں کے کام اگر جج کریں گے تو پیچھے کیا رہ گیا،یہ کام ججزکے کرنے کا نہیں نا ان کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والی دفاع پاکستان کونسل کالعدم تنظیم نہیں اور انکے ہمراہ آنے والے مولانا احمد لدھیانوی کی آمد سے وزیر داخلہ لا علم تھے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیےوزارت اور شخص کے درمیان فرق کرنا ہوگا، ہم اس کیس کی سماعت میں شرمائیں گے نہیں، جو کام اداروں کے کرنے کا تھا وہ کمیشن نے کیا۔اگرمنسٹری فائنڈنگ چاہتی ہے تو وہ پہلےسے مزید سخت بھی ہوسکتی ہیں۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ دیکھتے ہوئےاگرہم وزیرداخلہ سے متعلق کمیشن کی فائنڈنگز نرم کردیں تو کوئی اعتراض ہے؟ آپ مجاز اتھارٹی سے بات کرلیں۔ وزارت داخلہ کے اعتراضات پر جواب داخل کرنے کے لئے بار کونسل کے وکیل حامد خان نے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ اس قبل ایڈووکیٹ جنرل ہائی کورٹ نے عفالت کو بتایا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق ذمہ داران کو15 جنوری کو برطرف کیا تھا3 افسران آرڈر کے خلاف مختلف فورم پراپیل میں چلے گئے، ہائی کورٹس عبوری ریلیف کیسے دے سکتے ہیں۔ عدالت نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ، 4 ذمہ دار افسران کو سپریم کورٹ نے طلب کرلیا ۔ کیس کی سماعت 15دن کے لیے ملتوی کردی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website