counter easy hit

حکومت سندھ 15سال میں نئی بس سروس متعارف کرانے میں ناکام

کراچی کے شہریوں کو 15سال سے پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کا سامنا ہے شہری خستہ حال بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کر اور دروازوں پر لٹک کر سفر کرتے ہیں۔

Government Sindh failed to introduce new bus service in 15 yearsوفاقی اور سندھ حکومت ملک کے معاشی حب اور70 فیصد ریونیو دینے والے میگا پولیٹن سٹی کے تباہ حال ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر کرنے اور نئی بسیں متعارف کرانے میں مکمل ناکام ہے گزشتہ تین عشروں سے شہر میں امن وامان کی بری صورتحال، ہڑتالیں، پبلک ٹرانسپورٹ کو جلانے، سی این جی بحران، پولیس کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بیگار پر استعمال کرنا ، غیرقانونی چنگ چی رکشوںکے باعث بسوں ، منی بسوں اور کوچز کی تعداد میں بتدریج کمی آتی گئی۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے دعوے کے مطابق شہر میں اس وقت چھ ہزار 176 بسیں ، منی بسیں اور کوچز صرف 165 روٹ پر چل رہی ہیں جن میں بڑی بسوں کی تعداد 653، منی بسیں 2 ہزار 926، کوچز 2 ہزار 391، کراچی پبلک ٹرانسپورٹ سوسائٹی کے زیر انتظام 160 بسیں، اربن ٹرانسپورٹ اسکیم کی 10 بسیں اور کے ایم سی کے تحت 36 سی این جی بسیں چل رہی ہیں۔ صوبائی حکومت کا ریکارڈ درست نہیں ہے شہر میں اس وقت ساڑھے 4 ہزار بسیں ، منی بسیں اور کوچز چل رہی ہیں، کئی ٹرانسپورٹرز نے روٹ پرمٹ ضرور حاصل کررکھے ہیں تاہم ان کی گاڑیاں خراب کھڑی ہیں، کاروبار میں گھاٹے یا دیگر وجوہ پر گاڑیاں شہر سے باہر چلائی جا رہی ہیں یا لوڈنگ ٹرک و کنٹریکٹ کیئریر بسوں میں تبدیل کی جا چکی ہیں۔

ٹرانسپورٹر روٹ پرمٹ اس لیے حاصل کرتے ہیں تاکہ روٹس پر اجارہ داری قائم رہے اور واپس اپنی گاڑیاں لانے کا موقع رہے اس ضمن میں صوبائی حکومت نے کبھی کوئی سروے نہیں کیا ہے صرف رجسٹریشن اور روٹ پرمٹ کی بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے ایکسپریس سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے، دنیا کے تمام بڑے شہروں میں معیاری بڑی بسیں اور ماس ٹرانزٹ سسٹم موجود ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں موجود ریکارڈ کے مطابق شہر میں بسوں کے 60 روٹس تھے، گزشتہ 15سال کے دوران 30 روٹ بند ہوگئے اب صرف30 روٹ پر بسیں چل رہی ہیں منی بسوں کے 236 روٹ تھے جن میں137بند ہوگئے اور صرف87 چل رہے ہیں،کوچز کے 75روٹ تھے جن میں 35 بند ہوگئے اور 40 آپریشنل ہیں کراچی پبلک ٹرانسپورٹ سوسائٹی کے 53 روٹ میں 7 آپریشنل ہیں اربن ٹرانسپورٹ اسکیم کے22 روٹس میں صرف ایک روٹ آپریشنل ہے مجموعی طور پر عوامی ٹرانسپورٹ کے 446 روٹ ہیں جن میں 269 روٹ بند ہوچکے ہیں اور اس وقت صرف 165 روٹس آپریشنل ہیں بند ہونے والے معروف روٹس میں روٹ نمبر8، 8اے، 8ڈی، 1سی،5، 5ڈی، 5ای، 11اے، 1ایف، 72 ، 72 اے، 5اے، 5بی، 4ایم، 4ایچ، 6 بی، اور دیگر روٹس شامل ہیں شامل ہیں۔

منی بسوں کے بند ہونے والے روٹس اے، اے1، اے2، بی1، ڈی2، ٖایف3، ایف4، جی، جی1، کے، کے1، ایم، ایم3، این2، این3، پی2، پی6، ایس، ایس1، یو2، یو3 شامل ہیں کوچز میں محفوظ کوچ، عمر کوچ ، نیشنل پختون کوچ، نیو غازی کوچ اور دیگر کوچز کے روٹ بند ہوچکے ہیں ٹرانسپورٹرز کے مطابق کراچی میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرنا ہمت کا کام ہے، ماضی میں ہونے والی ہڑتالیں جن میں پبلک ٹرانسپورٹ کو نذرآتش کرنا عام بات تھی تاہم ٹرانسپورٹرز کسی نہ کسی طریقے سے اپنا کاروبار چلاتے رہے تاہم 2006 میںموٹرسائیکل چنگچی اور 9، 12سیٹوں والے سی این جی رکشہ سروس نے ٹرانسپورٹرز کی کمر توڑ دی اس دوران کئی بڑی بسیں اسکریپ ہوگئیں اور منی بسیں لوڈنگ ٹرک یا کیریئر بسوں میں تبدیل کردی گئیں۔

2012 میں چنگچی رکشہ سروس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی تعداد صرف 4 ہزار رہ گئی تھی، ہائی کورٹ کی جانب سے اس غیرقانونی سروس پر 2015 میں پابندی عائد کردی گئی جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کو قدرے سنبھالا ملا، کچھ بند روٹ دوبارہ کھل گئے جن میں گاڑیاں بھی واپس آگئیں تاہم عمومی صورتحال ابھی بھی دگرگوں ہے۔ کراچی ماس ٹرانزٹ سیل کی مختلف اسٹیڈیز کے مطابق کراچی میں روزانہ 70 لاکھ مسافر پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کرتے ہیں تاہم بسوں کی شدید کمی کے باعث انھیں چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنا پڑتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website