counter easy hit

تاریخی چینی قلعے پوٹالا پیلس پر رنگ کا کام مکمل

بیجنگ: تیرہ سو برس پرانے محل کو رنگ کرنے کی روایت تین سو سال پرانی بتائی جاتی ہے جو ہر سال باقاعدگی سے انجام دی جارہی ہے

The colorful work on the historic Chinese castle Putala Palace is completeچین کے خود مختار علاقے تبت کے شہر لہاسا کے تاریخی پوٹالا پیلس پر پینٹ کا کام مکمل کر لیا گیا۔ عمارت یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ تیرہ سو برس پرانے محل کو پینٹ کرنے کی روایت بھی تین سو برس پرانی ہے جو ہر سال انجام دی جا رہی ہے۔ عمارت کو پینٹ کرنے کے لئے تین سو مزدوروں اور رضا کاروں نے نو دن کام کیا۔ اسے رنگنے کے لئے بانوے ٹن پینٹ استعمال کیا گیا۔ ہونگشان پہاڑی پر واقع اس محل کی پہچان سرخ، سفید اور پیلا رنگ ہے۔ پوٹالا پیلس کو انیس سو چورانے میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا تھا۔