counter easy hit

یوکرین میں روشنیوں کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

یوکرین کے دارالحکومت Kyiv میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظا روں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

The colorful color of light in Ukraine was sunsetسالانہ لائٹ فیسٹول میں پوسٹل اسکوئر اور اِرد گِرد کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیاہے جن کے علاوہ رنگ برنگی لائیٹوں سے مزین مختلف شاہکار بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کیلئے اس فیسٹیول کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

لائٹ فیسٹیول میں جہاں روشنیوں سے جگمگاتے نظارے ہرایک کی توجہ کا مر کز بنے ہوئے ہیں وہیں پوسٹل اسکوائر کی نامور عمارت پر بھی شاندار ویڈیو اور لیزرپروجیکشن کا انتظام بھی کیا گیاہے ۔

20مئی تک جا ری رہنے والے اس فیسٹیول میں مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سیاحوں کی بھی شرکت متوقع ہے جس کے دروازے عوام کے لئے کل سے کھول دئیے جائیں گے۔