counter easy hit

سپر ہیرو ایکشن فلم کیپٹن امریکا:سول وار کا ٹریلر جاری

 The Civil War Trailer

The Civil War Trailer

لاس اینجلس ……ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو ایکشن فلم کیپٹن امریکا:سول وار کاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔
2011ء کی کیپٹن امریکا :دی فرسٹ ایونجر اور2014ء کی امریکا؛دی ونٹر سولجر کے اس پریکوئل کی ہدایتکاری انتھونی اور جو روسو نے دی ہے جس میں کرس ایوانز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئراور اسکارلٹ جانسن سمیت سیباسٹیاناسٹین ،کوبی اسملڈرز، انتھونی میکی، پال بیٹینی،جیریمی رینر ،ڈان شیڈل ، الزبیتھ اولسن اور پال روڈفلم میں اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔کرسٹوفر مارکس اور اسٹیفن میک فیلی کے تحریر کردہ اسکرین پلے کو کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے جسکی کہانی کیپٹن امریکا، آئرن مین اور بلیک ویڈوکے گرد گھومتی ہے جو خطرناک اور طاقتور دشمن کیخلاف یکجا ہوکر اپنا مشن مکمل کررہے ہیں۔مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی فلم رواں سال6مئی کوامریکہ اور 29اپریل کوبرطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔