counter easy hit

چینی کاغذ کے باعث مقامی انڈسٹری کو خطرات لاحق

The Chinese paper Local industry pose risks

The Chinese paper Local industry pose risks

چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی وجہ سے چینی مصنوعات کی یلغار کی زد میں آنے والی دیگر صنعتوں میں پیپر اور پیپر بورڈ انڈسٹری بھی سرفہرست صنعتوں میں شامل ہوگئی ہے کیونکہ چین سے سستے کاغذ کی درآمد کی وجہ سے پاکستان کی پیپر اینڈ پیپر بورڈ انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے مطابق ملک میں توانائی کی قلت اور دیگر وجوہات کے سبب اپنی بقا کی جنگ میں مصروف مقامی پیپر اینڈ پیپر بورڈ انڈسٹری کو چینی مصنوعات کی یلغار کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مقامی صنعت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔پاکستان بزنس کونسل نے مقامی انڈسٹری کے تحفظ کے لیے آزاد تجارت کے آئندہ راؤنڈ میں چیپٹر 48میں شامل ایچ ایس کوڈز کو رعایتی ڈیوٹی کی حامل مصنوعات کی فہرست سے باہر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website