counter easy hit

امریکی طالبہ نے گلہریوں کو دوست بنالیا

American student Squirrels made friends

American student Squirrels made friends

گلہریوں کو عام طور پر بہت معصوم اور بے ضرر سمجھا جاتا ہے ،لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ بہت اچھی دوست بھی ثابت ہوسکتی ہے، پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے کیمپس میں پائی جانے والی گلہریوں کو اپنا دوست بنا کر انہیں اس طرح سے تربیت دی ہے کہ وہ طرح طرح کے بھیس بدل کر تصویریں کھنچواتی ہیں۔

نوجوان طالبہ میری کروپا بچپن ہی سے جانوروں کو پسند کرتی ہے ،اس لیے جب میری نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو جنگلی حیات کا مضمون اپنے لیے منتخب کیا۔یونیورسٹی کیمپس میں آنے کے بعدمیری نے کیمپس کے درختوں میں رہنے والی گلہریوں سے دوستی کرکے ان سے باتیں کرنا شروع کردیں۔ اس عجیب و غریب مزاج کی وجہ سے میری کروپا کو کیمپس میں ’’گلہریوں سے باتیں کرنے والی‘‘ اور ’’گلہری لڑکی‘‘ جیسے القابات دے دیئے گئے۔گلہریوں سے دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری نے انہیں خاص طرح سے تربیت دینا شروع کی اور وہ اس کی گود میں آکر نہ صرف مختلف کپڑے پہن لیتی ہیں بلکہ جب میری کو ان کی تصویریں کھینچنی ہوتی ہیں تو وہ بالکل ساکت کھڑی ہوجاتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website