counter easy hit

چیمپئنز ٹرافی؛ قومی ہاکی ٹیم نے خطرناک عزائم ظاہر کردیے

لاہور: چیمپئنزٹرافی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم نے خطرناک عزائم ظاہر کردیے۔23جون سے ہالینڈ میں شیڈول چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، یورپی کنڈیشنز سے  ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم3 جون سے ہی ہالینڈ The Champions Trophy; The National Hockey Team has shown dangerous threatsکے شہر بریڈا میں موجود ہے اورغیرملکی کوچز کی نگرانی میں بھر پور تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کا پہلا پریکٹس میچ  ہالینڈ کے لیڈن ہاکی کلب کے خلاف شیڈول تھا جس میں گرین شرٹس نے حریف سائیڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 7گول سے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔میچ کے دوران پاکستانی  ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی اور اس نے میزبان سائیڈ کے خلاف یکے بعد دیگرے گولز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

ارسلان قادر بھر پور فارم میں دکھائی دیے انھوں نے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر میں 2 گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، کھیل کے8 ویں منٹ میں ارسلان قادر نے گرین شرٹس کی طرف سے پہلا گول کیا جسے 12ویں منٹ میں عرفان جونیئر نے ڈبل کردیا، دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید 2گول بناکرمیچ  پرگرفت مضبوط بنالی۔

پاکستان کی  طرف سے تیسرا گول ارسلان قادر نے22ویں منٹ میں  کیا، 28ویں منٹ میں  کپتان رضوان سینئر نے چوتھا گول بناکرمیزبان سائیڈ کی میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کردیے، تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم  مزید ایک گول کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول 43ویں منٹ میں  دلبر نے کیا۔چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے مزید  2 بار گیند کو جال کے اندر پھینک کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا، ارسلان قادر نے 52وین منٹ میں نہ صرف گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ پاکستان کی کامیابی کی راہ مزید  ہموار کر دی۔

کھیل ختم ہونے سے3 منٹ قبل پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر عمدہ موو بنائی اور گیند کو حریف سائیڈ کے ڈی ایریا میں لے جانے میں کامیاب ہو گئی، وہاں پر پہلے سے موجود  دلبر نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر انفرادی طور پر دوسرا جبکہ مجموعی طور پر ساتواں گول کر کے پاکستانی ٹیم کی فتح  پر مہر ثبت کی۔

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا اگلا پریکٹس میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیمیں 11جون کو ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔