counter easy hit

اجلاس میں (ن) لیگی امیدواروں نے انوکھا مطالبہ کر ڈالا

لاہور: مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا چھٹا روز تھا اور پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جارہے ہیں جبکہ صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج لاہور کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کے مسلسل انٹرویوز کیے جارہے ہیں، ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کی بڑی تعداد موجود ہے، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کا جذبہ قابل دید ہے۔

In the meeting PML N candidates made a unique demandصدر ن لیگ شہباز شریف بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے پارلیمانی بوڑد کے سامنے پیش ہوئے،اور 35 رکنی پارلیمانی بوڑد کے سامنے انٹر ویو دیا اس دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی اور پارلیمانی بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گی میں اس کا پابند ہوں۔اور یہ بات تمام پارٹی رہنماؤں کے ذہن میں ہونی چاہئیے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف ہیں اورنواز شریف نے اس پارٹی کو خون پسینے سے ایک کیا۔اور اس کو پورے پاکستان میں متعارف کروایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو صرف پنجاب میں جلسے کرتے تھا اور نہ کبھی مجھے قائد ن لیگ نے کہیں اور جلسہ کرنے کی اجازت دی اس بار انہوں نے مجھے کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تو میں نے وہاں دیکھا کہ کراچی کے لوگ سب سے پہلے یہ بات کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف نے کراچی میں امن قائم کیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے کام کرنے کا موقع دیا اور اب پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہو گا۔اس متعلق مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس صرف پاکستان مسلم لیگ ن میں ہوتا ہے کہ پارٹی کے صدر کا بھی انٹر ویو کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قائد آپ ھیں میاں نوازشریف صاحب،آپ کا فیصلہ اور جماعت کےفیصلے کا میں پابند ہوں،آپ نے اس جماعت کو اپنے خون سے سینچاہے،کراچی میں لوگ پہلی بات یہ کرتے ھیں کہ میاں صاحب کراچی میں امن لائے ہیں۔