counter easy hit

شہر کے وسطی علاقہ چوک کمپنی باغ میں پولیس کے عملے نے طالب علم ولید سجاد کوبلاوجہ پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا

The Central Region

The Central Region

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شہر کے وسطی علاقہ چوک کمپنی باغ میں پولیس کے عملے نے طالب علم ولید سجاد کوبلاوجہ پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا وہ محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سجاد کا بیٹا ہے جن کی تحریری شکایت پر ڈی پی او شیخوپورہ نے تشدد کی تحقیقات کرنے کیلئے ڈی ایس پی سٹی راجہ فخر بشیر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے ، محمد سجاد نے اپنی درخواست میں بتایا ہے کہ پولیس کے عملے کے تھپر مارنے سے اس کے بیٹے کے کانوں کی قوت سماعت متاثر ہوئی ہے ، پولیس کا عملہ اسکے بیٹے کو اٹھا کر تھانے لے گیا اور حوالات میں بند کردیا پولیس کے عملے نے اس کی جیب سے 25سو روپے نکال لئے وہ اپنے کزن کے کیساتھ اپنے چچا کے گھر جنڈیالہ روڈ پر جارہا تھا ، پولیس کے ذرائع نے کہا ہے کہ تشدد کرنے اور 25سو روپے چھیننے کا الزام درست نہیں