yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مقدمہ جماعت اسلامی کا

MH Kazmi January 31, 2017 1 min read
The case of Jamaat e Islami by Muzammil Saherwardi on today
Share this:

جماعت اسلامی کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کی حلیف ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ جماعت اسلامی کی وجہ سے ہی کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت مستحکم ہے ورنہ جماعت اسلامی ہمیشہ ہی اس پوزیشن میں رہی ہے کہ اس حکومت کو ختم کر سکتی تا ہم اتنی اہم سیاسی پوزیشن کی وجہ سے بھی اس نے کبھی عمران خان کو سیاسی طور پر بلیک میل نہیں کیا۔اس کو امیرجماعت  سراج الحق کی نرم مزاجی بھی کہا جا سکتا ہے اور شرافت بھی۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان بیک وقت ایک نفرت اور محبت کا رشتہ ہے۔

محبت اس لیے کہ کے پی کے کی حکومت قائم رہے اور نفرت اس لیے کہ جماعت اسلامی تحریک انصاف کی بی ٹیم بننے کے لیے تیار نہیں۔ اس نے دھرنے میں شریک ہونے سے انکار کر دیا اور وہ عمران خان کے ہر قدم کی تائید نہیں کر تی۔ اسی طرح جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان گزشتہ تین دہائیوں سے بیک وقت محبت اور نفرت کا رشتہ ہے۔ دونوں اتحادی بھی بن جاتے ہیں اور حریف بھی۔ لیکن دونوں ایک دوسرے پر اپنا حق سمجھتے ہیںاور یہ حق نہ ملنے پر ایک دوسرے کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔ آجکل بھی یہی صورتحال ہے ۔ جماعت اسلامی پانامہ میں فریق بن چکی ہے اور مسلم لیگ (ن) اس پر ناراض ہے‘  اسی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں سراج الحق پرسیاسی طعنوں کے تیر چلا ئے۔

خواجہ آصف کا موقف ہے کہ جماعت اسلامی ہمیشہ تاریخ کے غلط طرف کھڑی ہوتی ہے۔ خواجہ آصف کا موقف ہے کہ جب جماعت ا سلامی ہمارے ساتھ مل کر انتخاب لڑتی ہے تو پھر پانامہ کا کیس کیوں لڑ رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان امیر العظیم سے میں نے پوچھا کہ آپ کیوںتاریخ کی غلط سمت کھڑے ہو جاتے ہیں۔ وہ مسکرائے اور کہنے لگے کہ بس عمران خان کے شدید دباؤ کے باوجود دھرنے میں شریک نہ ہوئے اور تاریخ کی غلط طرف کھڑے ہو گئے۔ پرویز مشرف کے مارشل لا میں جب ن لیگ اکیلے الیکشن لڑنے سے ڈرتی تھی اور منصورہ کے طواف کرتی تھی تو ہم ان کے ساتھ کھڑے تھے اور تاریخ کی غلط طرف کھڑے تھے۔ جب مشرف کے مارشل لا کے بعد مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہم سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگی اور ہم نے معاف کر دیا اور ان کا ساتھ دیا ہم تاریخ کی غلط طرف ہی کھڑے تھے۔

جب پہلی دفعہ آئی جے آئی میں میاں نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی مخالفت کی جارہی تھی تو جماعت اسلامی نے ان کو وزیر اعظم بنانے کی حمایت کی تب بھی جماعت تاریخ کی غلط طرف ہی کھڑی تھی۔ جب مشرف دور میں ہم ن لیگ کے اتحادی بن گئے تھے تب بھی تو ہم تاریخ کی غلط طرف ہی کھڑے تھے۔ جب میاں نوازشریف میاں اظہر کا انتخاب ہرانے کے لیے جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ کو کھڑ اکرنے کی خواہش کرتے تھے ۔ تب بھی تو ہم تاریخ کی غلط طرف ہی کھڑے تھے۔

امیر العظیم کا موقف ہے کہ مشرف کی صدارت کے انتخاب کے موقع پر جب مولانا فضل الرحمٰن مشرف کو صدر بننے دینا چاہتے تھے اور جماعت اسمبلی نے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے لیے متحدہ مجلس عمل ہی توڑ دی تب ن لیگ ہمارے صدقے واری جا رہی تھی لیکن شاید تب بھی ہم تاریخ کی غلط طرف ہی کھڑے تھے۔ جماعت اسلامی کو بھی ن لیگ سے کافی گلے شکوے ہیں۔ اور ن لیگ کو بھی جماعت اسلامی سے کافی گلے شکوے ہیں۔ ن لیگ کی خواہش ہے کہ جب بھی اس کو ضروت ہو جماعت اس کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔ لیکن جواب میں جماعت اسلا می کوکچھ دینا نہ پڑے۔

دھرنے کے دنوں میں سراج الحق اور ن لیگ کے درمیان ایک بہترین انڈر اسٹینڈنگ قائم ہو گئی تھی۔ سراج الحق کے مصالحتی کردار کا ن لیگ کو فائدہ تھا۔ پانامہ کے شروع ہونے پر بھی خواجہ سعد رفیق منصورہ پہنچ گئے تھے۔ لیکن اس بار پانامہ میں سراج الحق نے مصا لحتی کردار کے بجائے فریق بننے کا فیصلہ کیا۔ جو ن لیگ کو پسند نہیں آرہا۔

خواجہ آصف نے یہ انکشاف کیا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں سراج الحق ان سے پوچھتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ ہے کہ نہیں۔ میں سمجھتا ہوں وہ ٹھیک ہی پوچھتے تھے کیونکہ دوسری طرف تحریک انصاف جو بار بار ان سے کہہ رہی تھی کہ  اسٹیبلشمنٹ  اس کے ساتھ ہے ۔ بس جماعت اسلامی دھرنے میں ساتھ شامل ہو جائے۔

اسلام آباد کے خیبر ہاؤس میں ہونے والی ایک میٹنگ میں عمران خان کئی گھنٹے سراج الحق کو یہ یقین دلاتے رہے کہ جماعت اسلامی اس دھرنے میں شریک ہو جائے جواب میں جماعت اسلامی کو جو چاہیے مل جائے گا۔ عمران خان ایک سیاسی بلینک چیک سراج الحق کو دے رہے تھے۔ لیکن سراج الحق نہ مانے۔ جس کے بعد ایک لمبے عرصہ تک سراج الحق اور عمران خان کے درمیان تعلقات میں سر د مہری رہی۔ جو شاید کہیں نہ کہیں آج بھی قائم ہے ۔ ابھی حال ہی میں جب عمران خان نے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کی کال دی تھی تب بھی  جماعت اسلامی نے اس لاک ڈاؤن میں شرکت سے انکار کر دیاتھا۔

میں نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کئی بار پوچھا ہے کہ آپ کیا کرتے ہیں۔ پانامہ میں فریق بن جاتے ہیں۔ لیکن اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شریک نہیں ہو تے۔ دھرنے کی مخالفت کرتے ہیں لیکن ن لیگ کے ساتھ اتحاد نہیں بناتے۔ حکومت کو گرانے کی ہر تحریک کی مخالفت کرتے ہیں لیکن نواز شریف کو ناہل قرار دلوانے کے درپے ہیں۔ جماعت اسلامی کہتی ہے کہ اس نے جمہوریت کے خلاف سازشوں کو نا کام کیا ہے لیکن حکمرانوں کے تحفظ کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا۔ لیکن اپنی اس پالیسی سے جماعت اسلامی نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کو ناراض کر لیا ہے۔ اسی لیے جماعت اسلامی سیاسی تنہائی کا شکار ہے۔ یہ تنہائی اگلے انتخابات میںخطرناک بھی ہو سکتی ہے۔ تا ہم جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ ا ن دو نوں بڑی سیاسی جماعتوں نے گزشتہ انتخاب میں بھی جماعت اسلامی کو سیاسی طور پر تنہا چھوڑ دیا تھا۔ اس لیے اب جماعت اسلامی اس کی عادی ہو گئی ہے۔ اب ہمیں سیاسی تنہائی سے کوئی نہیں ڈرا سکتا۔ ہم اس کے عادی ہو گئے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
How strange say ray! by Wast Ullah Khan on today
Previous Post کیسی انوکھی بات رے !
Next Post سن 1993 سے 96 میں لندن فلیٹس کا مالک کون تھا؟ عدالت
Who owns London flats from year 1993 to 96? court

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.