yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

نواز شریف کی نااہلی کا معاملہ، نظرثانی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری

Web Editor November 8, 2017 1 min read
The case of disqualification of Nawaz Sharif, issued a detailed decision on the revised petitions
Share this:

اسلام آباد: نواز شریف کی نااہلی کا معاملہ، نظرثانی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری، جسٹس اعجاز افضل خان نے 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ لکھا۔

The case of disqualification of Nawaz Sharif, issued a detailed decision on the revised petitionsنظرثانی درخواستوں پر سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پانامہ فیصلہ میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی جس پر نظر ثانی کی جائے، احتساب عدالت شواہد کی نوعیت پر اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے، ٹرائل کورٹ ضعیف شواہد کو رد کرنے کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے متعلق حقائق غیرمنتازعہ تھے، یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ فیصلے سے نواز شریف کو حیران کر دیا گیا، 6 ماہ میں ٹرائل کی ہدایت ٹرائل کورٹ کو متاثر کرنے کیلئے نہیں بلکہ جلد مکمل کرنے کیلئے ہے، نگران جج کا تقرر نئی بات نہیں، مقصد ٹرائل میں بے پرواہی کو روکنا ہے۔

جسٹس اعجاز افضل خان کی جانب سے لکھے گئے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم نواز بادی النظر میں لندن فلیٹس کی بینی فیشل مالک ہیں، یہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ لندن فلیٹ سے کیپٹن صفدر کا کوئی تعلق نہیں، نواز شریف نے جان بوجھ کر اپنے اثاثے چھپائے، بددیانتی کیساتھ کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی دیا گیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس اقدام کو عمومی انداز سے نہیں دیکھا جا سکتا، کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثے بتانا قانونی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ ساڑھے 6 سال کی تنخواہ نواز شریف کا اثاثہ تھی، یہ تنخواہ کمپنی پر واجب الادا اور نواز شریف اس کمپنی کے ملازم تھے، نہیں مانا جا سکتا کہ اثاثوں میں غلطی حادثاتی یا غیرارادی طور پر ہوئی، متفق نہیں کہ نہ نکالی گئی تنخواہ نواز شریف کا اثاثہ نہیں، امیدوار کو قابل پاس نمبر دینا اچھے نتائج نہیں دیتا، یہ چیز لوگوں اور سسٹم کو مزید بدعنوان کرتی ہے، نااہلی کے معاملے کا انتہائی محتاط ہو کر جائزہ لیا، امیدوار نے عوام کی قسمت کے معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کا شائبہ تک بھی نہیں ہونا چاہئے، امیدوار یا منتخب رکن کو اس معاملے پر رعایت دینا سیاست میں تباہی ہو گی۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ یہ تباہی پہلے ہی انتہاء کو پہنچ چکی جسے روکنے کیلئے انتہائی اقدامات کی ضرورت ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلیٰ ترین عہدے پر بیٹھے شخص کے حواری اہم عہدوں پر فائز ہیں، نیب، آئی بی، سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک اعلیٰ شخصیت کے زیراثر ہیں، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی میں بھی اعلیٰ شخصیت کا اثر و رسوخ ہے، عدالت نہیں چاہے گی کہ معاملہ کسی کے حواریوں کے پاس جائے۔

جسٹس اعجاز افضل نے فیصلے میں یہ شعر بھی لکھا ہے کہ

ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا

مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں تیری رہبری کا سوال ہے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
World day of Radiology is celebrated
Previous Post ریڈیا لوجی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
Next Post 9 نومبر کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی، وزارت داخلہ
No official holiday will be held on November 9, Ministry of Interiorٍ

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.