اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے نگران وزیراعظم کیلئے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کر کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دے دیئے۔

سابق صدر آصف زرداری نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کو الگ الگ ٹیلی فون کیے، ان کا کہنا تھا کہ محنت اور ایمانداری کی بنیاد پر آپ کے نام تجویز کیا ہے، بنکنگ، معیشت اور انتظامی امورپر آپ کا کردار قابل تحسین ہے، امید ہے آپ کی زیرنگرانی انتخابات ہوئے تو کسی کو شکایت نہیں ہو گی۔








