yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وٹامن کی گولیوں اورسپلیمنٹ کے چنائومیں احتیاط کیلئے ماہرین کا مشورہ

MH Kazmi October 16, 2016October 16, 2016 1 min read
vitamin-supplements-09
Share this:
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts

کراچی: غذائی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وٹامن کی گولیاں اورسپلیمنٹ آپ کی صحت کو فائدہ پہنچانے کے بجائے مختلف امراض میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

اگرچہ ان میں سے چند ایک مفید بھی ہیں لیکن بیشتر کے مسلسل استعمال سے خطرناک بیماریوں کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ تازہ تحقیقات کی روشنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیاں کھائیں، خوب پانی پیئیں، ورزش کریں اور بہتر ہے کہ وٹامن کی گولیوں سے پرہیز کریں۔

جانیے کون کونسے وٹامن کی گولیاں اور سپلیمنٹ کے آپ کی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں۔

ملٹی وٹامن:انہیں استعمال نہ کریں کیونکہ جو کچھ ملٹی وٹامن کی گولیوں میں ہوتا ہے وہ سبکچھ آپ کی متوازن غذا

The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts

میں موجود ہوتا ہے۔ 2011 میں 25 سال یا اس سے زیادہ عمر کی 39ہزار خواتین پر کیے گئے ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ ملٹی وٹامن کی گولیوں کا پابندی سے استعمال، ناگہانی موت کے خدشات میں اضافہ کردیتا ہے۔

The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts

وٹامن ڈی:اسے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ جسم میں کیلشیم جذب ہونے کا عمل بہتر بناتے ہوئے ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ البتہ یہ بیشتر غذاؤں میں موجود نہیں ہوتا۔ گولیوں یا سپلیمنٹ کی شکل میں وٹامن ڈی کا روزانہ استعمال مفید ہے۔ صحت سے متعلق مستند ویب سائٹ ’’ویب ایم ڈی‘‘ کے مطابق بچوں کے لیے وٹامن ڈی کی صرف 10 ملی گرام مقدار کافی ہوتی ہے جب کہ بالغ افراد کی ضرورت 50 ملی گرام روزانہ تک ہوتی ہے۔ اسے آپ وٹامن ڈی سپلیمنٹ کے علاوہ کچھ دیر دھوپ میں بیٹھ کر بھی حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ دھوپ پڑنے پر ہمارا جسم وٹامن ڈی کی خاطر خواہ مقدار تیار کرلیتا ہے۔

The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts1
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts

اینٹی آکسیڈینٹس:یہ غذائی سپلیمنٹ عام طور پر گولیوں کی شکل میں آتے ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ جلد پر جھریاں پڑنے سے لے کر عمر رسیدگی کے اثرات تک سے بچاتے ہیں۔ لیکن انہیں فروخت کرنے والی کمپنیاں آپ کو کبھی یہ نہیں بتاتیں کہ اینٹی آکسیڈینٹس کے کا زیادہ استعمال آپ کو مختلف اقسام کے کینسر میں بھی مبتلا کرسکتا ہے۔ 2007 میں کیے گئے ایک تفصیلی مطالعے سے معلوم ہوا کہ اینٹی آکسیڈینٹس کا زیادہ استعمال تمباکو نوش افراد میں پھیپھڑوں کے سرطان کا خطرہ بڑھادیتا ہے۔ اس کے برعکس پھلوں (خاص کر اسٹرا بیری اور بلیو بیری) اور سبزیوں کے استعمال سے ہمیں وٹامن اے، سی اور ای جیسے اہم غذائی اجزاء کے اینٹی آکسیڈینٹ اثرات سے بھی مستفید ہونے کا پورا موقعہ ملتا ہے جب کہ ان کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔

The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts

وٹامن سی:گولیوں کی شکل میں وٹامن سی ہر گز نہ لیں کیونکہ اگر اس شکل میں وٹامن سی کی 2 ہزار ملی گرام مقدار روزانہ آپ کے جسم میں پہنچتی رہی تو آپ کو گردے کی پتھری بھی ہوسکتی ہے۔ گولیوں کے بجائے رس دار پھلوں کے استعمال سے وٹامن سی حاصل کریں اس میں کوئی خطرہ نہیں۔ اور ہاں! یہ غلط فہمی بھی دور کرلیں کہ نزلے، زکام اور کھانسی میں وٹامن سی لینے سے کوئی افاقہ ہوتا ہے۔ یہ دورِ جدید میں سائنس کے نام پر پھیلائی گئی غیر سائنسی بات ہے۔

The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts

وٹامن 3:اس کی گولیاں لینا چھوڑبی  دیں اور کوشش کریں کہ سامن مچھلی، ٹیونا مچھلی یا پھر چقندر اور شلجم کھا کر اس کی مناسب مقدار حاصل کریں۔ 2014 میں دل کے 25 ہزار مریضوں پر کیے گئے ایک وسیع مطالعے میں انکشاف ہوا کہ وٹامن بی 3 استعمال کرنے والے افراد میں دل کے دورے، فالج یا موت کا خطرہ تو کم نہیں ہوا لیکن اندرونی انفیکشن، خون کے رساؤ اور جگر کے مسائل جیسی پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کاخدشہ ضرور بڑھ گیا

The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts

پروبایوٹکس:گولیوں کی شکل میں آنے والے اس مہنگے فوڈ سپلیمنٹ کے بارے میں کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ یہ ہمارے پیٹ میں مفید بیکٹیریا کی نشوونما بہتر بناتے ہوئے ہماری صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ سائنسی طور پر اب تک ایسی کوئی بات بھی ثابت شدہ نہیں۔ البتہ اتنا ضرور معلوم ہے کہ 2012 کے دوران صرف امریکا میں پروبایوٹکس کی فروخت سے کمپنیوں نے 23 ارب ڈالر سے زیادہ مال کمایا تھا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پیٹ میں مفید بیکٹیریا اچھی طرح پروان چڑھیں تو بہتر ہے کہ اپنی روزانہ غذا میں ایک پیالہ دہی شامل کرلیں اس سے اور بھی بہت سے فائدے حاصل ہوں گے۔

The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts

زنک (جست):اس کا سپلیمنٹ بھی گولیوں کی شکل میں ملتا ہے۔ اسے استعمال کریں لیکن ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد کیونکہ ہمارے جسم کو اس کی بہت کم مقدار درکار ہوتی ہے۔ مختلف طبّی مطالعات سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ زنک کے استعمال سے عام نزلے زکام کی شدت اور مدت، دونوں میں قدرے کمی واقع ہوتی ہے۔

The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts

وٹامن ای:اس کی گولیاں لینا بھی خطرے سے خالی نہیں کیونکہ ان گولیوں کا زیادہ استعمال مردوں کو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا کرسکتا ہے۔ بہتر ہے کہ وٹامن ای کی گولیاں کھانے کے بجائے اپنی روز مرہ غذا میں پالک اور سبز رنگت والی سبزیاں شامل کرلی جائیں ان میں قدرتی وٹامن ای وافر مقدار میں ہوتا ہے۔ وٹامن ای کی گولیاں فروخت کرنے والی کمپنیاں اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں کی تشہیر کرتے ہوئے دعویٰ کرتی ہیں کہ یہ کینسر سے بچاتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts
The careful use of vitamin pills aursplymnt, experts

فو:یہ خاص طور پر حاملہ لک ایسڈخواتین کے لیے بہت مفید ہے۔ امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو روزانہ 400 مائیکروگرام کی مقدار میں فولک ایسڈ استعمال کرنا چاہیے اور اس کی گولیاں استعمال کرنے میں بھی کوئی نقصان نہیں۔ دراصل یہ ایک قسم کا وٹامن بی ہے جو نئے خلیے بنانے میں ہمارے جسم کی مدد کرتا ہے جب کہ حاملہ خواتین کو زچگی کے متعدد مسائل سے بچانے کے علاوہ یہ نوزائیدہ بچے کو صحت مند بنانے میں بھی مفید ہے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Obama submitted the gifts to the National Treasury as US President
Previous Post اوباما نے بطور امریکی صدر ملنے والے تحائف قومی خزانے میں جمع کرادیے
Next Post صدر بنا تو امریکا اور بھارت دوست بن جائینگے، ٹرمپ
He will become the president of the United States and India friends, Trump

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.