counter easy hit

ہیلری کلنٹن کے بعد کینیڈین پولیس بھی شاہد آفریدی کی فین بن گئی، انوکھا خراج تحسین

لاہور: شاہد آفریدی کے پاکستان سمیت کرکٹ کی دنیا میں جہاں بے شمار چاہنے والے موجود ہیں وہیں کینیڈا میں بھی بوم بوم آفریدی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

The Canadian police also greeting the Boom Boom Styleپاکستان کے اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں، وہ پاکستانی کمیونٹی اور وہاں کے مقتدر حلقوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آفریدی نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کینیڈین پولیس اور پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینیڈین پولیس کے ایک سکھ آفیسر کی بوم بوم سٹائل میں تصویر بھی شیئر کی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔