counter easy hit

روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی، 12جاں بحق

میانمار میں تشدد سے بچ کر نکلنے والے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ بنگلادیش کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، 12 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے۔

The boat of Rohingya Muslims sank, 12 killedکشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے،ان میں خواتین اور بچے بھی تھے، حادثے کے بعدگیارہ افراد کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ کوسٹ گارڈ حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے بعد ممکن ہے کہ بہت سے افراد تیرتے ہوئے واپس میانمار چلے گئے ہوں۔