counter easy hit

فاٹا کے کے پی میں انضمام کا بل سینیٹ میں پیش

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق آئینی بل منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

The bill of integration in FATA's KP presented in the Senateچیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک نے فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی بل پیش کی

حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر مخالفت برقرار ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات تاریخی ہیں،اس کی حمایت کرتےہیں،مالاکنڈٹیکس فری ہےاورٹیکس فری ہی رہے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھی سینیٹ میں اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق 31ویں آئینی ترمیم منظور کی تھی جس کے لیے ایوان میں موجود 229 اراکین نے بل کی حمایت میں اور صرف ایک رکن نے مخالفت میں ووٹ دیا۔