counter easy hit

خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ کتاب کی دہلی میں رونمائی

آئی ایس آئی اور را کے دو سابق سربراہان کی کتاب کی لانچنگ ہوگئی، نئی دہلی میں تقریب کے دوران کشمیر سے متعلق بھارتی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Shared in Delhi's joint book of secret agenciesسابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی اور را کے سابق سربراہ اے ایس دولت کی بات چیت پر مبنی مشترکہ کتاب کی تقریب رونمائی نئی دہلی میں ہو ئی جس کے مہمان خصوصی سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اورسابق نائب وزیر اعظم حامد انصاری تھے۔

اسد درانی بھارتی ویزا نہ ملنے کے باعث تقریب میں شریک نہ ہوسکے، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ بھارت کشمیر میں طاقت کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے، جو دانشمندانہ نہیں ۔

سابق مشیر قومی سلامتی شیو شنکر مینن نے کہا کہ شرم الشیخ میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہو گیا تھا۔

اے ایس دولت نے کہا کہ انہیں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے سلسلے میں آئندہ سال بھارتی انتخابات سے قبل ہی پیشرفت کی توقع ہے۔