yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

تحریک انصاف کی حکومت کا سب سے بڑا سکینڈل منظرعام پر

MH Kazmi July 8, 2019 1 min read
The biggest scandal of the Government of Tehreek-e-Azam on the scene
Share this:

The biggest scandal of the Government of Tehreek-e-Azam on the scene

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ماضی میں لاہور اور راولپنڈی میں بننے والی میٹرو بس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے مگر پھر ان کی حکومت نے پشاور میں میٹرو بس پراجیکٹ شروع کر دیا جو سالہا سال گزرے اور اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا اور اب تحریک انصاف کی حکومت کا سب سے بڑا سکینڈل بن کر حکومتی عمال کا منہ چڑا رہا ہے۔ اب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی اپنی رپورٹ میں پشاور میٹرو بس پراجیکٹ کی قلعی کھول دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”خیبرپختونخوا حکومت نے 70ارب روپے کے پشاور میٹرو بس پراجیکٹ کے اصلی اور متفقہ ڈیزائن سے روگردانی کی اور گھٹیا کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا اور لوگوں کی زندگیاں اور اثاثے خطرے میں ڈال دیئے۔“ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک تکنیکی ٹیم نے رواں سال مارچ میں پشاور میٹرو بس پراجیکٹ کی ’آن سائٹ‘ انسپکشن کی اور یہ رپورٹ مرتب کی۔مارچ میں ہی ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے خیبرپختونخوا حکومت کو واضح وارننگ دی گئی تھی کہ جو ڈیزائن اس نے اپنا رکھا ہے اس کے تحت میٹرو بسیں سٹاپ نمبر 10،12، 15اور 26پر ایک دوسری سے ٹکرائیں گی کیونکہ کے پی حکومت کے اختیار کردہ نئے ڈیزائن میں ان جگہوں سے دو بسیں بیک وقت نہیں گزر سکیں گی۔نئے ڈیزائن میں ان جگہوں پر لین کی چوڑائی بہت کم رکھی گئی تھی جو کہ کم از کم ساڑھے 6میٹر ہونی چاہیے تھی۔اسی مہینے خیبرپختونخوا حکومت کی اصل اور متفقہ ڈیزائن سے روگردانی اور گھٹیا مواد استعمال کیے جانے پر بینک نے آئندہ پے منٹس روک دی تھیں اور حکومت سے کہا تھا کہ وہ جب تک ڈیزائن میں موجود سنگین خامیاں دور نہیں کرتی اسے مزید رقم نہیں دی جائے گی۔2017ءکے وسط تک بینک اس منصوبے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کو 53ارب روپے جاری کر چکا تھا۔ بینک کی رپورٹ کے مطابق گھٹیا کوالٹی کی تعمیر اس منصوبے کی بین الاقوامی سطح پر ساکھ کو شدید نقصان پہنچائے گی۔ واضح رہے کہ پشاور میٹرو پراجیکٹ کا ابتدائی تخمینہ 50ارب روپے لگایا گیا تھا اور اسے اس رقم میں مکمل ہونا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے اس کی لاگت میں 38فیصد کا اضافہ کر دیا جس سے رقم 70ارب روپے تک جا پہنچی

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Maryam Aurangzeb stains an amazing statement
Previous Post مریم اورنگزیب نے حیرت انگیز بیان داغ دیا
Next Post جج ارشد ملک جتنی پریس ریلیزیں دیں گے وہ اتنے ہی پھنستے جائیں گے ، مگر کیسے ؟
Judge Arshad Malik will give as many press releases as they are, but how?

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.