counter easy hit

آج کی سب سے بڑی خبر : چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کے ڈیم فنڈ میں راتوں رات بڑا اضافہ۔۔۔ ائیر چیف مجاہد انور نے پوری قوم کا دل خوش کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعظم عمران خان کے قائم کردہ مشترکہ ڈیم فنڈ میں ائیرچیف مجاہد انور خان نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا ، پاکستان نیوی کی جانب سے انہوں نے ڈیم فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دے دیا ، تفصیلات کے مطا بق

چیف جسٹس آف پاکستان نے کل ائرکمپلیکس کا دورہ کیا ‘ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جانب سے ڈیم فنڈز میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ائر فورس کمپلیکس دورے کے دوران ائرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی ۔ چیف جسٹس نے پاکستان کے نظام قانون کے حوالے سے ائر فورس آفسران کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے آئین پاکستان 1973کے مطابق انسانی بنیادی حقوق کے حوالے سے بریفنگ دی۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ونڈ اور شمسی توانائی منصوبے بنانے والے سرمایہ داروں کا کام کامیابی پر گامزن ہے، دوبرسوں میں دو ہزار میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ توانائی کے تحت مقامی ہوٹل میں سندھ سولر انرجی آف پروموشن آف سولر ہوم سسٹم کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیمینار میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچامیتو الانگوان بھی شریک تھے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں رینیوبل اور تھر کول کے بڑے ذخائر موجود ہیں، ونڈ پاور پلانٹس لگا چکے لیکن ابھی تک ان سے

بجلی نیشنل گرڈ تک پہنچانا ایک مسئلہ ہے،ہم ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ لائن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنانا چاہتے ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئیڈیاز 2018 کی سٹیئرنگ کمیٹی کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہواجس میں ڈائریکٹر جنرل ڈیپو میجر جنرل احمد محمود حیات ، ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے اعلیٰ حکام جبکہ حکومتی نمائندوں کی جانب سے صوبائی وزراء ، سعید غنی، سید سردار شاہ، چیف سیکرٹری، مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور متعلقہ صوبائی سیکرٹریز شریک ہوئے۔ڈی جی ڈیپو نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ آئیڈیاز 2018 رواں سال 27 سے 30 نومبر تک منعقد ہوگا،قومی ایونٹ ہے جس میں 50 ممالک شرکت کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر آئیڈیاز 2018 سے متعلق شہر میں سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی احکامات بھی دیئے۔جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں انتظامات کی منظوری بھی دی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 سے پاکستان کے عالمی سطح پرسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کریں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈائریکٹر جنرل ڈیپو میجر جنرل احمد محمود حیات کی ملاقات،ملاقات میں کراچی میں ہونے والے ڈیفنس ایکسپو سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا