
The begotten Son of the Father refused to take trillions of business
بیٹے کا کہناہے کہ وہ اسطرح کی زندگی نہیں گزار سکتا جس طرح کی زندگی اس کا باپ گزار رہاہے، وہ سادہ زندگی گزارنا چاہتاہے ۔
بیجنگ : چین کی سب سے بڑی کمپنی اور متعدد شاپنگ مالز ، تھیم پارک کے ڈالین ونڈا گروپ کے مالک نے ایک کانفرنس کے دوران شرکا کو بتایا کہ اس کے بیٹے نے اس کا کاروبار سنبھالنے سے انکار کر دیاہے۔
اس کے بیٹے کا کہناہے کہ وہ ایسا کاروبار اور اسطرح کی زندگی نہیں گزار سکتاجس طرح کی زندگی اس کا باپ گزار رہاہے ،وہ سادہ زندگی گزارنا چاہتاہے ۔بیٹے کے جواب کے بعد کھرب پتی باپ نے اپنے تمام کاروبار کو سنبھالنے کے لیے پروفیشنل بورڈ بنایا ہے جو اس کے تمام منصوبوں ، کمپنیوں کی دیکھ بھال کر یگا۔ کئی افراد نے بیٹے کے اس رویہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن متعدد افراد اس کے فیصلے کے ساتھ متفق بھی ہیں۔واضح رہے کہ کمپنی کے مالک کے تمام منصوبوں کی مالیت تقریباً 122ارب ڈالر بنتی ہے








