counter easy hit

پاناما اور جیلوں سے ڈرنے والے تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے، آصف زرداری

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جو تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے وہ پاناما اور جیلوں سے ڈرتے ہیں۔

Do not want to live in history who is afraid of Panama and Prisoners, Asif Zardari

Do not want to live in history who is afraid of Panama and Prisoners, Asif Zardari

دادو میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر اس وقت شب خون مارا گیا جب وہ دنیا میں پاکستان کا بول بالا کر رہے ہیں اور انہیں معلوم تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے لیکن آج پاناما اور جیلوں سے ڈرنے والے تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے۔  سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کی حکومت نے پارلیمنٹ کو اختیارات دے کر جمہوریت کو مضبوط کیا تاہم ہم نے خود کو حکومت میں رکھنے کے لئے طریقہ کار نہیں بنانے بلکہ عوام کو حکومت میں رکھنے کیلیے طریقہ کار ترتیب دینا ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ اگر میں پارلیمنٹ کو اختیارات منتقل نہ کرتا تو میاں صاحب آج وزیراعظم نہ ہوتے بلکہ وہ صدر ہوتے اور صدر کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں آسکتا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ 70 سال ہوگئے اور پاکستان نے ترقی کیوں نہیں کی، پاکستان کی ترقی اس لئے نہیں ہوئی کیوں کہ 40 سال تک مارشل لا مائینڈ سیٹ نے ملک پر حکومت کی۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ  آج وہ سیاہ دن ہے جب جمہوریت پرشب خون مارا گیا، ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی طاقت کے ساتھ سپر پاور کو للکارا اور انہیں معلوم تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوگا لیکن انہوں نے ملک سے باہر جانے سے منع کردیا تھا۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میرا آصفہ بھٹو زرداری سے ایک ہی بات پر جھگڑا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ نوابشاہ سے انتخابات میں حصہ لیں لیکن وہ لیاری سے انتخاب لڑنا چاہتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website