counter easy hit

چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ، پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس آج طلب

اسلام آباد: چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے نام پر پارٹی ردعمل دیا جائے گا۔

The appointment of Chairman NAB matter, convened the PTI consultation meeting todayذرائع کے مطابق، چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان نے سینئر رہنماؤں کو ہنگامی طور پر آج بنی گالہ طلب کر لیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے  آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے نام پر مشاورت کے بعد پارٹی ردعمل دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین نیب کیلئے تحریک انصاف کے تجویزکردہ تینوں ناموں کو مسترد کر دیا ہے۔ تحریک اںصاف نے شعیب سڈل، شہزاد ارباب اور جسٹس ریٹائرڈ فلک شیر کے نام تجویز کئے تھے۔ پی ٹی آئی اجلاس میں رابطہ عوام مہم اور اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر بھی غور ہو گا۔