counter easy hit

پاکستانی ڈرائیور کے لیے متعصبانہ خیالات ظاہر کرنے والے شخص کو منہ توڑ جواب

اسکاٹ لینڈ میں ایک شخص کو پاکستانی ٹرین ڈرائیور کے بارے میں تحفظات ظاہر کرنے پر نہ صرف انتظامیہ نے منہ توڑ جواب دیا بلکہ ٹویٹر پر بھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

The answer to the person who showed prejudice ideas for the Pakistani driverروبرٹس نامی اس شخص نے ٹویٹر پر ریلوے انتظامیہ کے نام اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ ایک شکایت درج کروانا چاہتے ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ ایک مخصوص لنک پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

جواباً روبرٹس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آپ کی ٹرینز کے ڈرائیورز میں ایک پاکستانی ڈرائیور بھی ہے، کیا آپ کو واقعی ایسا لگتا ہے کہ اسے ڈرائیور رکھنا محفوظ ہے؟

روبرٹس کا یہ سوال نہایت ہی معتصبانہ اور نسل پرستی پر مبنی تھا۔ ریلوے انتظامیہ نے اسے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا، ’جی ہاں یہ بالکل محفوظ ہے، آپ اس کے بجائے پیدل اپنا سفر کر  سکتے ہیں‘۔

ریلوے انتظامیہ کے اس جواب کے بعد مزید کئی لوگوں نے بھی اس شخص کو جوابات دیے جس کے بعد اس شخص نے اپنا مذکورہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

لوگوں نے انتظامیہ کے جواب کی تعریف کرتے ہوئے نسل پرستی پھیلانے والے شخص کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔