counter easy hit

عمران خان نے کبھی بلدیاتی الیکشن نہیں لڑا وہ بیس کروڑ کی نمائندگی کیسے کریں گے، احسن اقبال

لاہور : مسلم لیگ ن رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی بلدیاتی الیکشن نہیں لڑا وہ بیس کروڑ کی نمائندگی کیسے کریں گے جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی۔

Imran Khan never fought a coalition election, how would he represent twenty-two, Ahsan Iqbalتفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں احسن اقبال کی 50 منٹ کی تقریر پروجیکٹر پر دکھائی گئی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپنی تقریر میں آپ اکنامکس اور سی پیک کے متعلق اچھی گفتگو کر رہے تھے، اس دوران آپ نے چیف جسٹس کے متعلق گفتگو کیوں شروع کر دی کیا آپ کو غیر ملکیوں کے سامنے چیف جسٹس کے متعلق ایسی گفتگو کرنی چاہیے تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ میری پوری تقریر برداشت اور مفاہمت کے متعلق تھی عدلیہ کی توہین کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا وہ ایک شکوہ تھا جو میں نے کیا،

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی جبکہ قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کے ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ اناڑی سیاست دان ہیں ،انہوں نے آج تک بلدیاتی الیکشن نہیں لڑا نہ ہی انہیں کوئی تجربہ ہے وہ بیس کروڑ عوام کی قیادت کیسے کر سکتے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا احترام کرتا ہوں میرا مقابلہ عدلیہ سے نہیں بلکہ انتہاء پسندانہ سوچ سے ہے، انشااءاللہ کلثوم نواز جلد صحت یاب ہو کر پاکستان لوٹیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کی غیر موجودگی کی باوجود مسلم لیگ ن کے امیدواراچھی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، زلفی بخاری کا معاملہ متنازعہ ہو گیا ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے کہنے پر نام نہیں نکالا گیا جبکہ زلفی بخاری کے وکیل کہتے ہیں کہ عمران خان کے فون کے بعد زلفی بخاری کو باہر جانے کی اجازت دی گئی۔