counter easy hit

امریکی جریدے کی رپورٹ نے پورے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا

امریکہ (ویب ڈیسک )بھارت کے سیٹلائٹ شکن میزائل کا پہلا ٹیسٹ ناکامی سے دو چار ہوا تھا۔مودی سرکار کا ایک اور راز فاش ہو گیا۔بھارت کا یہ راز امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ میں ہوا۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دی ڈپلومیٹ نے انکت پانڈے کی ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 27 مارچ کے تجربے سے ایک ماہ قبل بھارت نے سیٹلائٹ تباہ کرنے کی کوشش کی تھی جو ناکامی سے دوچار ہوئی۔ اناکت پانڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سیٹلائٹ تباہ کرنے کا پہلا تجربہ 12 فروری کو کیا تھا اس مقصد کے لیے بھارت کے مشرقی ساحل کے قریب جزیرہ عبدالکلام سے میزائل فائر کیا گیا تھا۔ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا یہ میزائل 30 سیکنڈ بعد از خود تباہ ہو گیا تھا اور سیٹلائٹ تک نہیں پہنچ سکا تھا۔دی ڈپلومیٹ نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے میزائل لانچ کرنے سے قبل امریکہ کو اطلاع دی تھی کہ بھارت کا تجربہ ناکام رہا ہے۔27 مارچ کو بھارت نے زمین سے 300 کلومیٹر کی بلندی پر سیٹلائٹ تباہ کرنے میں کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔سائنسدانوں کے مطابق بھارتی تجربے سے خلا میں جو ملبہ بکھرا ہے وہ دیگر کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔امریکہ نے بھارت پر تنقید کی ہے لیکن ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ ناکام تجربے کے بعد کیا ٹرمہ انتظامیہ نے بھارت کو دوسرے تجربے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔خیال رہے 27مارچ کو بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا تھا کہ بھارت نے میزائل ٹیسٹ کے دوران نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو تباہ کردیا ہے جس کے بعد وہ عالمی سطح پر اس صلاحیت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔ 2016 کے بعد ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے اپنے پہلے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ بھارت کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔