کیا پالتو جانور خریداری کرسکتے ہیں؟ اس بات کو عقل تو تسلیم نہیں کرتی تاہم ترکی کی ایک بلی نے خود شاپنگ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

دکاندار نے بلی کو مخاطب کر کے پوچھا کہ اُسے کیا چیز چاہیے اور باری باری اُسے مختلف گوشت کے ٹکڑے دکھائے جس پر اُس نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم جیسے ہی مالک نے اُسے گوشت کا ایک ٹکڑا دکھایا تو اُس نے اپنے پنجے ہلائے۔ بلی نے اپنے پنجے اس طریقے سے ہلائے جیسے وہ یہی گوشت لینے کی خواہش مند تھی جسے دکاندار نے دکھایا۔ دکاندار نے ٹکڑے میں سے ایک چھوٹا سا حصہ کاٹ کر بلی کو دیا تو اُس نے مزے لے کر اُسے کھالیا








