yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اصغر خان کے انتقال پر پاک فضائیہ کے سربراہ کا اظہار رنج و غم

Web Editor January 5, 2018 1 min read
The air force chief expressed anger and grief on Asghar Khan's death
Share this:

پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی کمانڈر اِن چیف ائیر مارشل اصغر خان کی وفات پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

The air force chief expressed anger and grief on Asghar Khan's deathائیر مارشل اصغر خان کی بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ائیر مارشل اصغر خان پاک فضائیہ کے تمام افراد کے لیے مشعلِ راہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر مارشل اصغر خان جیسا بانی ملنا پاک فضائیہ کے لئے باعث افتخار ہے۔ ائیر چیف نے کہا کہ آپ اعلیٰ کردار غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے حامل پیکر تھے۔ انہوں نے مختصر وقت میں ایک نوزائیدہ ائیر فورس کو قائد اعظم کی بصیرت کے مطابق ایک بھر پور فوجی قوت میں ڈھالنے کے لئے انتھک محنت کی۔

PAF_02

ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ان کی انگنت خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔ ان کے شاندار کارناموں کی وجہ سے آنے والے وقتوں میں بھی ائیر مارشل اصغر خان کو فادر آف پاکستان ائیر فورس کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ائیر مارشل اصغر خان 17جنوری 1921کوجموں کشمیر کے ایک درخشاں فوجی روایات کے حامل خاندان میں پیدا ہوئے۔ ایچی سن کالج سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے دسمبر 1940میں رائل انڈین ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے بحیثیت نوجوان فائٹر پائلٹ برما کے مقام پر دوسری جنگ عظیم میں شرکت کی۔

سن 1947میں پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد ان کا تبادلہ رائل پاک فضائیہ میں کر دیا گیا اور وہ رائل پاک فضائیہ کالج رسالپور کے پہلے کمانڈنٹ بنے۔ انہوں نے آزادی کے فوراً بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے محاذ پر چھڑنے والی پہلی جنگ میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دیں۔

انہیں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی رائل پاک فضائیہ ٹریننگ اسکول رسالپور آمد پر ان کے استقبال کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ جولائی 1957میں وہ 36برس کی عمر میں سب سے کم عمر پاکستانی کمانڈر۔ ان۔چیف بنے۔

PAF_03

بحیثیت کمانڈر ۔ان۔چیف ائیر مارشل اصغر خان نے نئے جیٹ، بمبار، مسافر بردار، تربیتی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو شامل کر کے پاک فضائیہ کو جدید فضائی قوت میں تبدیل کر دیا۔ ان کی سربراہی میں پاک فضائیہ نے جدید طیارے فضائی بیڑے میں شامل کئے۔ انہوں نے لڑاکا ہوابازوں کو جدید فضائی جنگوں میں مہارت دینے کے لئے نئے تربیتی پروگرامز شروع کئے۔ ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کو 2017میں ائیر مارشل اصغر خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
America is disgraceing for Rs 25 billion, Imran Khan
Previous Post امریکا 25 ارب روپے کے لیے ذلیل کر رہا ہے، عمران خان
Next Post بلوچستان حکومت کو ایک اور دھچکا، وزير محنت بھی مستعفی
Another blow to the Balochistan government, health minister also resigned

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.