counter easy hit

آئی سی اے سی کا 75 واں اجلاس 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا

The AC 75 th meeting in Islamabad October 30

The AC 75 th meeting in Islamabad October 30

اسلام آباد: عالمی سطح پر کپاس کی فصل کے جائزہ اور پیداوار بڑھانے اور کپاس کے شعبے کے مسائل کے تدارک کے لیے انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) کا 75 واں اجلاس 30 اکتوبر سے 4 نومبر تک اسلام آباد میں ہو گا۔ آئی سی اے سی کے اجلاس میں 30 ممالک کے 130 بین الاقوامی وفود شرکت کریں گے۔

حسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد عالمی سطح پر کپاس کی پیداوار اور فصل کا جائزہ لینا، کپاس کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلیے تجاویز اور آرا پر مبنی حل تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کا پاکستان میں اجلاس خوش آئند ہے جس سے اس شعبے سے وابستہ افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے گا جہاں پر وہ اپنے مسائل اور ان کے حل کیلیے جامع حکمت عملی وضع کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں کپاس کے شعبے سے وابستہ افراد دنیا کے بہترین تجربات سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔

حسن اقبال نے بتایا کہ آئی سی اے سی دنیا بھر میں کپاس کی فصل اور پیداوار بڑھانے سے متعلق اہداف کے حصول کیلیے تکنیکی اور ہر طرح کی معاونت فراہم کر رہی ہے جس سے کپاسکے شعبے سے وابستہ کاشتکاروں اور افراد کے مسائل میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کا شعبہ ملکی معیشت میں بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے ملک کی 40 فیصد افرادی قوت کا روزگار وابستہ ہے اور 60 فیصد غیر ملکی زرمبادلہ کا بھی باعث ہے۔ پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ رآمدات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پوری دنیا میں اپنی جداگانہ حیثیت بھی رکھتا ہے۔

آئی سی اے سی کا اجلاس پاکستانی تاجروں کیلیے ایک موقع ہو گا جس میں وہ دنیا کے سامنے اپنے بہتر تشخص کو اجاگر کرکے نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی وفود ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور انہیں پاکستان کی تہذیب و ثقافت کے متعلق بھی آگہی فراہم کرنے کے لیے مختلف ملاقاتوں اور میٹنگز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے بین الاقوامی وفود کیلیے کلچرل پروگرامز اور مختلف شہروں کے دوروں کا بھی اہتمام کیا ہے جبکہ اجلاس کےاختتام پر وفود کو فیصل آباد شہر کا دورہ بھی کرایا جائے گا جو ٹیکسٹائل شعبے کا حب ہے۔

حسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان بھر سے ٹیکسٹائل کے شعبہ سے وابستہ ایسوسی ایشنز، مینوفیکچررز، برآمد اور درآمد کنندگان اور جنرز ایسوسی ایشنز بھی اجلاس میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی اے سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔ انہوں نے آئی سی اے سی کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سےانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website