counter easy hit

وادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

Indian firing, the army retaliated strongly Neelum Valley

Indian firing, the army retaliated strongly Neelum Valley

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے آج صبح سے ہی فائرنگ کی جارہی ہے جبکہ مارٹر گولے بھی برسائے جارہے ہیں جبکہ  پاک فوج نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ہے ۔ تاہم دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

شدید فائرنگ کے باعث وادی نیلم کے سیاحتی علاقے کے ہوٹل مالکان، سیاح اور مقامی آبادیخوف و ہراس کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بھمبھر اور نکیال سیکٹر پر شدید فائرنگ کی تھیجس کے نتیجے میں 1 شہری شہید ہوگیا تھا ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website