counter easy hit

ابوظہبی کی شہزادی کی جانب سے کراچی میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

The Abu Dhabi princess

The Abu Dhabi princess

یو اے ای ے قونصل جنرل کے ساتھ آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری بھی موجود تھیں ، غریبوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ ہر سال جاری رہے گا :آصفہ بھٹو
کراچی (یس اُردو) کراچی میں ابوظہبی کی شہزادی کی جانب سے سپرہائی وے پر واقع کاٹھور میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ یو اےای حکومت کی جانب سےغریبوں میں راشن تقسیم کرنا اچھا اقدام ہے ۔ کراچی میں ابوظہبی کی شہزادی فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے سپرہائی وے پر واقع کاٹھور میں دو ہزارغریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بھی موجود تھے ۔ آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو راشن کے حصول کے لئے آئی خواتین میں گھل مل گئیں اور انہیں گلے لگایا ۔ ایک ضعیف خاتون کی بزرگی کی باعث طبعیت خراب ہوئی تو بختاور بھٹو نے انہیں پانی پلایا اور راشن کی تقسیم کا آغاز اس ضعیف خاتون سے شروع کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصربات چیت میں بختاور کہنا تھا کہ مجھے غریبوں سے مل کر ان کی مدد کرکے خوشی ہوئی ہے ۔ آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت کی جانب سےغریبوں میں راشن تقسیم کرنا اچھا اقدام ہے جو ہر سال ہوتا ہے اور ہوتا رہے گا