counter easy hit

پرائیویٹ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کو غیر موثر قرار دینے کا فیصلہ

Private number

Private number

چھ ماہ کے اندر حکومت سے منظور شدہ نمبر پلیٹس لگوانا ہوں گی ، بصورت دیگر خلاف ورزی پر گاڑیاں بند کر دی جائیں گی
لاہور (یس اُردو ) ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے اجراء کے بعد حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی پرائیویٹ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کو غیر موثر قرار دینے کا فیصلہ ، چھ یا سات ماہ کے اندر منظور شدہ نمبر پلیٹس لگوانا ہو نگی ، خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی ۔ گاڑیوں کی نمبرپلیٹس اب پرائیویٹ نہیں ، قبول ہونگی وہ جو منظور شدہ ہوں گی حکومت پنجاب سے ۔ جون میں ڈیلر وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کے اجراء کے بعد اگلا مرحلہ ہوگا نمبر پلیٹس کا ۔ پرائیویٹ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے مالکان کو انہیں تبدیل کرنے کا وقت دیا جائے گا ۔ حکومت پنجاب ایک جانب ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے تحت اب صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ نمبر پلیٹ والی ہی گاڑی سڑک پر آنے دے گی تو دوسری طرف سڑکوں پر پرائیویٹ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن ہوگا ۔ پرائیویٹ نمبر پلیٹس کا خاتمہ اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت گاڑیاں شاہراہوں پر خود کار سسٹم کے تحت مانیٹر ہوں گی ۔