دنیا بھر میں روزانہ ٹریفک حادثات کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں لیکن بعض اوقات سڑک پر ایسے حادثات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔

That who save the Almighty ALLAH
بھارتی شہر دہلی میں ایسا ہی ایک خوفناک حادثہ دیکھا گیا جب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی بے قابو کار نے اپارٹمنٹ کے گیٹ پر گھڑی ایک خاتون کو زوردار ٹکر ماری کہ وہ ہوا میں اڑتی ہوئی گری اور اسی دوران پیچھے سے آتی دوسری گاڑی کے نیچے آگئی۔رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ پہلی گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا جس میں خاتون معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی جنہیں راہگیروں نے طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا۔








