counter easy hit

تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث بیماری سے دو بچے دم توڑ گئے، اکیس روز میں ہلاکتوں کی تعداد ستر ہوگئی

Tharparkar two children died

Tharparkar two children died

تھر :مزید دو بچے جاں بحق ، 21 روز میں 70 بچے دم توڑ گئے ، حکومت کی موبائل ٹیمیں تاحال دو دراز علاقوں میں نہ پہنچ سکیں
تھرپارکر (یس اُردو) تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا ، مزید دو بچے دم توڑ گئے ۔ تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے لیکن سائیں سرکار سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہے ۔ سہولیات کے فقدان ، غذائی قلت سے مٹھی سول ہسپتال میں مزید دو بچے دم توڑ گئے ہیں ، گاؤں مٹھڑیو کے حنیف سومرو کا چار دن کا بچہ اورگاؤں واگھو بجیر کے مٹھن کا نومولود بچہ بھی دم توڑ گیا ہے اور 21 روز میں 70بچے دم توڑ گئے ہیں ۔ سندھ حکومت کی جانب سے بنائی موبائل میڈیکل ٹیمیں تاحال دور دراز علاقوں تک پہنچ نہ سکی ہیں ۔