yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

تھر کے دکھوں کا مداوا کون کرے

Yes 1 Webmaster March 26, 2015March 26, 2015 1 min read
Tharparkar Child
Share this:
Tharparkar Child
Tharparkar Child

تحریر : ساجد حسین شاہ
سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں لاچار اور غریب عورتیں بین کر رہی ہیں ان کی حالت چیخ چیخ کر ان کی آپ بیتی سنا رہی ہے کیو نکہ آج وہ اپنی سب سے انمول چیز یعنی اپنی اولاد سے محروم ہو گئیں انکی غموں بھری یہ سسکیاں ہمارے کانوں میں ڈلے ہو ئے سیسوں کو پگھلا نہیں سکتیں ہاں البتہ جہاں ہمیں اپنا آپ نمایاں کرنا ہو اور اپنی خوشامد کروانی ہو تو ایسی پکار فورا ًہمارے کا نوں میں اپنی جگہ بنا لیتی ہے مگر رات دن ان بڑھتی ہوئی سسکیوں کی طرف کوئی کان دھرنے کو تیار نظر نہیں آتا سندھ کے ہسپتالوں کے باہر یہ لوگ افریقہ کے کسی بد حال خطے سے سیر و سیاحت کر نے نہیں آ ئے بلکہ یہ لوگ بھی پاکستانی ہیں اور بھوک وافلاس کے مارے ہمارے ہی ایک شہر تھرپار کر سے آ ئے ہیں۔

اس میں تو کو ئی شک نہیں کہ سا نحہ پشا ور میں ہو نے والی بربریت کی مثال تا ریخ میں نہیں ملتی مگر سا نحہ پشاور کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہمیں ان معصوم شہداء کے قا تلوں کا پتہ تو چل گیااور ہماری سیاسی اور عسکری قیادت ان دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدام بھی کر رہی ہے مگر تھر میں بھوک اور ادویا ت کی کمی کی وجہ سے جن ما ئو ں کی گو دیں اجڑ رہی ہیں اسکی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہ کی ۔ہما رے خلیفہ دوئم حضرت عمر فا روق رضی اللہ عنہ نے فر ما یا تھا کہ اے عمر اگر دریا کے کنا رے ایک بھوکا کتا بھی مر گیا تو اس کا حسا ب تم سے ہو گااور اس کے لیے سا ری ساری رات گلیوں میں گشت کرتے رہتے تھے اسکے برعکس ہما رے موجودہ حکمران اور سیاسی رہنمابڑے بڑے محلوں میں عا لیشان زندگی بسر کر رہے ہیںجبکہ عام آدمی ان جیسی زندگی تو دوردو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ایک اندازے کے مطا بق رواں سال میں پا نچ سو کے قریب لوگ جن میں تین سو بچے شا مل ہیں لقمہ اجل بن چکے ہیں تھر پارکر سندھ کے جنوب مشرق میں واقع ہے جسکا صحرائی حصہ بھارت کے سا تھ ملا ہوا ہے یہاں کی نوے فیصد آبادی گا ئوں میں مقیم ہے یہاں چونسٹھ فیصد مسلمان اور چھتیس فیصد ہندوں آ با د ہیں یہاں کے لوگوں میں گجراتی ،راجھستانی اور سندھی کلچر کا عکس نمایاں ہے تھر کے لوگ اپنی سخت محنت اور مہمان نوازی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اسیّ فیصدسے زائدآ با دی کی معاش کا دارومدار کھیتی اور مویشی پا لنے پر ہے حا لیہ سا لوں میں یہاں کے بچوں میں خطرناک حد تک pneumonia کی بیما ری پھیل رہی ہے جسکی بنیادی وجہ بھوک و افلاس اور طبی سہو لتوں کا نہ ہو نا ہے صو با ئی یا وفاقی حکومت کی جا نب سے اس مسئلہ پر مستقل طور پر قا بو پا نے کے لیے ابھی تک کو ئی خا طر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

حکو مت سندھ کے پاس ان اربوںروپے کا کوئی حساب نہیں جو تھر کے غریب لوگوں کے لیے مختص تھے پچھلے چند سا لوں سے زیا دہ با رش نہ ہو نے کی وجہ سے یہا ں کے لو گوں کو پا نی کی کمی کا شدت سے سامنا ہے ان سب مشکلات کی بنا پر تھر کے رہائش پذیر لوگ وہاں سے نقل مکانی کر نے پر مجبور ہیںکثیر تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو مالی وجو ہا ت کی بنا پر وہیں مقیم ہیں اور وہا ں نا قابل بر داشت زندگی گرار رہے ہیںاور دوسری طرف سندھ میں حکمرانی کا جدید طرز عمل ابھر کرسا منے آ رہا ہے جسمیںسندھ کو در پیش آ نے وا لے ہر مسئلے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماایک دوسرے کے خلا ف بیان با زی سے اپنی اپنی سیاست چمکا تے ہیں اور پھر اپنے مخملی بستروں میںگہری نیند کے مزے لینے اپنی اپنی خواب گاہوں میں چلے جا تے ہیں جسکی ایک مثال گزشتہ رات ٹمبر مارکیٹ کراچی میںلگنے والی آ تشزدگی ہے جہاں کروڑوں روپے کی لکڑی جل کر خا ک ہو ئی اور کئی شہری اپنا آشیا نہ کھو بیٹھے بہت سے غریب لو گوں کی ساری زندگی کی جمع پونجی اس آ گ کی نذر ہو گئی پیپلز پا رٹی اور ایم کیو ایم جو پچھلے کئی سالوں سے اس صو بے پر حکمرانی کر رہے ہیںدونوںپارٹیز نے پریس کا نفرس کی ایک دوسرے پر الزامات کی بو چھا ڑ کی اور چلتے بنے یہی وجہ ہے کہ سندھ کی خوشحا لی بدحالی اورپسماندگی میں تبدیل ہو رہی ہے دونوں پا رٹیز وزارتوں کی تقسیم میں ہمیشہ سے الجھتی آئیں ہیں مگر کبھی بھی سندھ کی ترقی کے لیے سنجیدگی سے ایک سا تھ مل کر کام کر نے کو تر جیح نہیں دی گئی جو کہ کسی بھی حکمران جماعت کی اولین ترجیح ہو نی چا ہیے ایسا ہی کچھ معا ملہ تھر کے لو گوں کے ساتھ پیش ہے جہاں سندھ حکومت ان مصیبت زدہ حا لا ت کے سدباب کے لیے کوئی ایکشن پلا ن تیار کرتی ہو ئی دور دور تک دکھا ئی نہیں دے رہی۔

ہمارے حکمرانوں کی طرح ہماری انجیوز بھی اس واقعے سے نا لاںنظر آ تی ہیںپا کستان میں موجود بہت سا ری انجیوز جو کہ غر بت کے خلا ف لڑ نے کی دعودار ہیںانکے بھی ظاہری اور باطنی اعمال میں تضاد نظر آ تا ہے اگر ان انجیوز کو پا کستان میں مختارہ ما ئی جیسا کو ئی کیس مل جا ئے اور جسکو کو لے کر پا کستان کو بین الاقوامی سطح پر بد نا م کر نامقصود ہو تو یہ سب سے آ گے نظر آ ئیں گے گماں گزرتا ہے کے انھیں شا ید کو ئی پا کستان کو بد نام کر نے کا معا وضہ عطا کر تا ہے کیو نکہ اگر یہnon governmental organization صحیح معنوں میں اپنا کام کر تیںتو تھر کے ان شیر خواروں کی آ واز انکے کا نوں میں اتنی ہی جلد پہنچتی جتنی کے مختارہ ما ئی کی پہنچی تھی۔

ا ج بہت سارے تھر کے پا کستانی پانی اور خوراک کی کمی کی وجہ سے موت کی دہلیز پر کھڑے ہیں مگر ان نام نہاد انجیوز میں کو ئی ایک بھی ایسی نہیں جو آ گے بڑھ کر ان لا چا ر لو گوں کو سہارا دے سکے حکومت پا کستان کو ان تمام انجیوز کا آ ڈٹ کرنا چا ہیے کہ ان کو امداد کو ن فراہم کر رہا ہے اور اس فراہم کر دہ امداد کو کس مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ہم اے سی کمروں میں میٹنگ کرتے ہو ئے یا کسی آرٹ گیلری کی نما ئش میں دیوار پر لگی ان بھو کے ننگے بچوں کی تصویر دیکھ کر جوس کی چسکی لیتے ہو ئے یہ تو کہہ دیتے ہیں افسوس !کتنی غر بت ہے مگر کو ئی عملی اقدام کر نے کو تیا ر نہیں۔

Sajid Hussain Shah
Sajid Hussain Shah

تحریر : ساجد حسین شاہ
ریاض، سعودی عرب
engrsajidlesco@yahoo.com
00966592872631

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sonakshi Sinha
Previous Post سوناکشی سنہا فلم اکیرا میں مارشل آرٹس کے کرتب دکھائیں گی
Next Post مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے؟؟؟
Cooking Oil

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.