yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تھر میں بھوک سے ہلاکتیں

Yes 2 Webmaster January 11, 2016 1 min read
Nurse Check Child
Share this:
Nurse Check Child
Nurse Check Child

تحریر : ایم سرور صدیقی
دلخراش خبر یہ ہے کہ صوبہ سندھ میں تھر کے علاقہ میں ایک بار پھرموت کا راج ہے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی خوراک کی کمی، جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی اور انتظامیہ کی سستی،ہڈحرامی کے باعث تادم ِ تحریر30بچے دم توڑ چکے ہیں مویشی بھوک پیاس سے مررہے ہیں اور سائیں سرکار زبانی جمع خرچ کرکے لوگوں کو مطمئن کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے لیکن جو کرنے کے اقدامات ہیں وہ نہیں کئے جارہے تھر کے علاقہ میں ہر سال موت ڈیرے ڈال لیتی ہے لیکن مشتقل بنیادوںپر وہاں کے مکینوںکے لئے کیوں ناگزیر اقدامات نہیں کئے یہ بات سمجھ سے بالاترہے یہ جو ایسے ہی ہے جیسے۔۔۔ایک انٹر نیشنل سیمینار میں ایک انگریز، مسلمان ،سکھ اور ہندو شریک تھے انگریز کہنے لگا ہماری قوم بہت عقلمند ہے ہم آنے والے100کی منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں۔۔۔ہندو بولاہم بھی اس بات کے قائل ہیںکہ مستقبل کیلئے فکر مندرہنا زندہ قومی کی نشانی ہوتی ہے ہم سو سال نہیںتو50سال تک کیلئے سوچ بچار ضرور کرتے ہیں ۔۔سکھ سے پوچھا تو اس نے جواب دیا اتنا مغز کون کھپائے ہم وقت پڑنے پر سوچتے ہیں کیا کیا جائے؟ اب سب کی نظریں مسلمان کی طرف لگی تھیں کہ موصوف کیا کہتے ہیں اس کے جواب دینے سے پہلے ہی قریبی میزپر بیٹھے ایک شخص نے ہنسنا شروع کردیا سب نے چونک کر اس کی طرف دیکھا وہ کہنے لگا ہم مسلمان! ایسی باتیںسو چتے ہی نہیں ۔۔۔کہنے کو تو یہ ایک لطیفہ ہے لیکن ایک ایسی حقیقت کی طرف اشارہ ہے جس سے ہر کوئی نظریں چراتا پھرتاہے۔

حکمرانوں کی بات نہ ہی کریں ان کو تو فکر ہی نہیں کسی معاملے میں کوئی منصوبہ بندی ہے نہ کوئی حکمت ِ عملی ۔ حکومتوںکا وطیرہ رہا ہے انہوں نے ہمیشہ سارا زور گا ۔گے ۔گی پر لگایاہے جو جتنے پر جوش اندازمیں ایسے نعرے لگاتاہے اتنا ہی کامیاب سمجھا جاتاہے دینے کو بہت سی مثالیںدی جا سکتی ہیں مثلاً تھر اور چولستان میں بارشیں کم ہونے سے ہر سال دو سال بعد حالات سنگین ہوجاتے ہیں چونکہ وہاں کے مکینوں کا گذر بسر کا بڑا ذریعہ کھیتی باڑی اور ما ل مویشی پالناہے اس لئے ان کا متاثرہونا یقینی ہے ان علاقوںمیں پینے کا پانی ،علاج معالجہ کی سہولتیں اور خوراک سب سے بڑی ”عیاشی” قراردی جا سکتی ہے لیکن بیشتر لوگ عموماً اس سے بنیادی طورپر محروم ہیں اور بدقسمتی سے قیام ِ پاکستان سے پہلے اور قیام ِ پاکستان کے بعدکسی صوبائی یا وفاقی حکومت نے کچھ کرنے کا تکلف ہی نہیں کیاجب بھی ان علاقوںمیں قحط، بیماریوں۔ہلاکتوں اور دیگر مسائل کی داستانیں میڈیا پر آتی ہیں حکمرانوں، مختلف سماجی تنظیموں،غیر ملکی NGOاور مخیر حضرات کی باسی کڑھی میں ابال آتاہے جب تک تھر اور چولستان کے مکین موت سے لڑتے بے حال رہتے ہیں فوٹو سیشن بنوانے کے شوقین آتے جاتے رہتے ہیں خوراک، دوا،کپڑے اور دیگر لوازمات بھی آتے رہتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کچھ ناعاقبت اندیش ہوس کے مارے مادی حصول کے لئے جعلی کیمپ لگانے سے بھی دریغ نہیں کرتے ان کا یہ طرز ِ عمل مصیبت میں مبتلا لوگوںکیلئے ایک سنگین مذاق سے کم نہیں دعا ہی کی جا سکتی ہے اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت عطافرمائے ۔۔ ۔ ایک اور بات اہم ہے کہ ۔۔وبائی امراض ۔۔قحط، زلزلے۔سیلاب جیسی قدرتی آفات سے نبرد آزماہونے کیلئے اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل ِ سلیم دی ہے پاکستان میں عموماً عقل کااستعما ل کم ہی کیا جاتاہے کیونکہ ہم اور ہمارے حکمرانوںنے سب کچھ حالات کے رحم وکرم پرچھوڑ رکھاہے پاکستان میں سیلاب قریباً ہر سال آتاہے لیکن اس کیلئے ٹھوس اقدامات کبھی نہیں کئے گئے اس کے چند بھیانک پہلو بھی ہیںسیلاب زدگان کی امداد میں اکثروبیشتر وسیع پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں بھی دیکھنے میں آتی ہیں ٹھوس اقدامات نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کچھ NGO،کچھ بیوروکریٹ اور کچھ سیاستدان دل سے چاہتے ہیں کہ یہ موج میلہ ایسے ہی چلتارہے اورانکی دکانداری بھی برقراررہے نفسیاتی اعتبار سے بھی اس قبیل کے طبقہ کو اپنے آگے بھوک سے سسکتے اوربیماری سے کاپتے، نیم برہنہ خواتین ،بچے بوڑھے سراپا سوال بنے۔

گڑگڑاتے،ہاتھ باندھے امداد کے منتظر مستحقین کو دیکھ کرخوشی ہوتی ہے شاید انکی انا کو تسکین ملتی ہو کل چاچا شیدا اپنے دوست کو کہہ رہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ سیلاب آنا بھی جاگیرداروں اور وڈیروں کے مفاد میں ہے ”تیری مت تو نہیں ماری گئی ۔ میدے نے چراغ پا ہوکر کہا۔پاگل تو نہیں ہوگیا ” جب سیلاب آتا ہے تو ان جاگیرداروں اور وڈیروں کی زمینیں زرخیزہو جاتی ہیں۔چاچے شیدے نے اطمینان سے اس کے کندھے پر زور سے ہاتھ مارتے ہوئے کہا ۔آئی سمجھ بھولے بادشاہ اس حقیقت سے کیسے انکارکیا جا سکتاہے کہ قدرتی آفات کے نام پر ملنے والی امداد سے کروڑوں روپے خوردبردکرلئے جاتے ہیں نوجوان لڑکیوںکے لاپتہ ہونے کی المناک داستانیں الگ ہیں پاکستان میں چونکہ احتساب کا رواج ہی نہیں اس لئے کبھی کسی کا کچھ نہیں بگڑایہ دراصل وہ عوامل ہیں جس کی وجہ سے آج تک کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے نہ کوئی حکمت ِ عملی تیارہوئی۔

۔ضرورت تو اس بات کی ہے کہ مستقل بنیادوںپر یہ مسائل حل کرنے کیلئے ایکشن لیا جائے ۔ اخباری اطلاعات کے مطابق دو سال پہلے ایسے حالات میں وزیر ِ اعلیٰ سند ھ قائم علی شاہ نے تھر کا دورہ کیا تھا جس کے موقع پرپلائو،کباب،قورمہ،فنگر فش اورکوفتوںکی دعوت کے دوران سرکاری افسر بھی کھانے پر ٹوٹ پڑے بھوک سے بلکتے عوام حیرانی یریشانی سے ان دوسرے کی طرف دیکھتے رہ گئے قحط زدہ علاقوںمیںاگر افسر متاثرین سے اظہار ِیکجہتی کیلئے ایک وقت کا کھانا نہ بھی کھاتے تو کون سی قیامت ٹوٹ پڑنی ۔۔۔ گذشتہ سے پیوستہ برس تھرپارکر میں قحط سے سینکڑوں افرادچان سے گئے ملک بھرسے متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجا گیا شنیدہے کہ کئی لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں گوداموں میں پڑی پڑی اوور ڈیٹ ہوگئیں۔

لیکن بھوک سے بلکتے قطرہ قطرہ پانی کو ترستے لوگوں تک یہ سامان نہ بھیجا گیا اسی طرح سرکاری گوداموں میں گندم اور چاول کو کیڑوں نے کھالیا لیکن متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیا گیا اب بھی سناہے مٹھی کے سرکاری گوداموںپر اب بھی تالے پڑے ہوئے ہیں بھوک سے متاثرین کی ہلاکتوںکا سلسلہ جاری ہے متاثرین کی نقل مکانی جاری ہے متاثرین اپنی اداسی کو دل میں چھپاکر رکھیں۔ ویسے تو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ”انکشاف” کیاہے کہ تھرمیں ایسے واقعات معمول کی باتیں ہیں ہر سال لوگ مرتے ہیں میڈیا بلاوجہ اسے اچھال رہاہے ایک اور سیانے وزیرکا ارشاد ہے تھرمیں لوگ غربت سے نہیں مررہے اب کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا؟ اس کا مطلب ہے لوگ ایویں ای شور مچارہے ہیں۔

M. Sarwar Siddiqui
M. Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post ملتان :ڈکیتی کے دوران فائرنگ، دو کمسن طالبعلم زخمی
Next Post سوات سے ایک دہشتگرد گرفتار

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.